سرجانی پولیس کی کارروائی 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سرجانی پولیس کی کارروائی 2ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ رکشہ برآمدکرلیا ہے ۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزم عقیل ولد محمد سلیم اور عبدالخالق ولد ملک شملا کو گرفتار کرکے2 پستول 30بور ،بمعہ 7گولیاں اور مسروقہ رکشہ برآمد کرلیا ۔دونوں ملزمان سرقہ شدہ رکشہ نمبر D-17-25582 میں سوار تھے یہ رکشہ تھانہ گلبرگ کی حدود سے سرقہ ہوا تھا جس مقدمہ الزام نمبر 192/2018 جرم دفعہ 381-A تھانہ گلبرگ پر درج ہے۔ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔