شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاھد حامد قتل کیس کی منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں مشتاق جہانگیری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مقدمہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 17 سے عدالت نمبر پانچ میں منتقل کیا جائے، عدالت نمبر 5 مقدمے سے بخوبی واقف ہے مقدمے میں صولت مرزا کو پھانسی بھی دی جاچکی ہے جبکہ اس مقدمے میں ملزمان غفران محبوب اورمنہاج قاضی بعد میں گرفتار ہوئے ہیں متحدہ کے قائد کے حکم پرصولت مرزا اوردیگر نے1997 میں شاہد حامد کو انکی رہائشگاہ کے باہر فائرنگ کر کے قتل کیا ۔ عدالت میں ملزمان کے وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ مقدمے کی دوسری عدالت منتقلی کا کوئی جواز نہیں واردات انسداد دہشتگردی ایکٹ 97 کے نفاذ سے پہلے ہوئی تھی مقدمہ خصوصی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔عدالت نے درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضع رہے کہ مقدمہ منتعقل کرنے کی درخواست مدعی بیگم شہناز حامد کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔۔