پیپسی اور پی سی ایس آئی آرمیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیپسی اور پی سی ایس آئی آرمیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) پیپسی کو اور پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آ ئی آر) اعلی معیار کی سنیکس مصنوعا ت کی فراہمی کے لئے باہمی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے پی سی ایس آ ئی آر اور پیپسی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق پاکستان کونسل آف سائینٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ پیپسی کی مصنوعات (لیز، کرکرے، چیٹوز) کی جانچ اور نگرانی کرے گا۔ پیپسی کولا پاکستان کے وائس پریذیڈنٹ اور جنرل میینجر فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پیپسی کو محفوظ، میعاری اور صحت مند مصنوعات بنانے اور اس کی ترسیل کے لئے پر عزم ہے جو نہ صرف صارفین کیے اعتماد پر پورا اتریں بلکہ تمام عائد کردہ اصول و ضوابط کے مطابق ہوں۔ ہماری کاروباری ترقی کا دارومدار ہماری مصنوعات پر صارفین کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنا ہے۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کے ہم اپنی عمدہ اور محفوظ مصنوعات کی تر سیل سے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں۔اس موقع پر چئیرمین پی سی ایس آ ئی آر ، ڈاکٹر شہزاد عالم کا کہنا تھا کہ پیپسی کولا کے ساتھاشتراک کو مزید آگے بڑھانا خوش آئند ہے۔ یہ اشتراک اس امر کو واضح کرتا ہے کہ ہم انڈسٹری کے ساتھ زیادہ بہتر سطح پر کام کرنا چاہتے ہیں تا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اس چیز سے مستفید ہو سکیں۔ پی سی ایس آئی آر دراصل پیپسی کولا کی مصنوعات کی فرسٹ ہینڈ جانچ کرتا ہے۔ پیپسی اور پی سی ایس آ ئی آر نے 2009 سے جاری اس اشتراک کو آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے جس کے تحت کونسل پیپسی اسنیکس مصنوعات کے معیار کی جانچ کرے گی۔ پیپسی کولا اپنی فوڈ مصنوعات میں استعمال ہونے والے آلو اور مکئی 100% طور پر مقامی سطح پر کاشت کرنے والے کسانوں سے خریدتے ہیں۔ ۔ انٹر نیشنل اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پی سی ایس آ ئی آر اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کے پیپسی کو کی مصنوعا ت صحت کے تما م مقامی اور بین الاقوامی اصولوں پر پرا اترتی ہیں تاکہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہو سکے۔