عوام منافقت کی سیاست کو طرۂ امتیاز بنانیوالوں کو مسترد کردینگے‘ شیرگورچانی

عوام منافقت کی سیاست کو طرۂ امتیاز بنانیوالوں کو مسترد کردینگے‘ شیرگورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی )سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ منافقت کی سیاست مخالفین جبکہ خدمت کی سیاست ہمارا نصب العین ہے ٗ کوٹ (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
طاہر سے لے کر ڈھگو تک کے سیاستدان جو کل تک ایک دوسرے کو انتہائی گھٹیا القابات سے پکارتے تھے آج میرے خوف سے اکٹھے ہو چکے ہیں لیکن حلقہ کے غیور عوام خدمت کی سیاست کے مقابلہ میں منافقت کی سیاست کو طرہ امتیاز بنانے والوں کو بری طرح مسترد کردیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کاا ظہار یونین کونسل بستی رندان میں سابق ڈی ایس پی ملک خالد حسین ڈاہاکی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی جبکہ گورچانی ہاؤس جوہرٹاؤن میں بہت بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار شیر علی خان گورچانی نے سابق ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اس 80سالہ بابا کا ریکارڈ ہے کہ اس نے اپنے چالیس سالہ دور اقتدار میں اسمبلی فورم پر ایک لفظ تک نہیں بولا۔ سردار جعفر خان لغاری اور سردار علی رضا خان دریشک ضلع راجن پور کے ہزاروں نوجوانوں کے معاشی مستقبل کے قاتل ہیں ‘ اگر ان لوگوں میں تھوڑا سا بھی احساس ہوتا تو آج تحصیل جام پور پسماندہ نہ ہوتی ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی طرف سے لڑ بھڑ کر میں علاقہ اور عوام کے لئے کرسکتا تھا کیا تاہم ان دونوں عوام دشمن سرداروں نے میرے ہر کام میں روڑے اٹکائے اور عدالتوں سے سٹے آرڈر جاری کرواکر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوں پر کام کو رکوایا ۔اس موقع پر ان کے والد امید وار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 194سردار پرویز اقبال خان گورچانی ٗسردارعامر خان گورچانی ٗسردار شیراز خان گورچانی ٗسردار عبدالرؤف خان گورچانی ٗسردارشیر افگن خان گورچانی ٗ سردار شیر کوہ خان گورچانی ٗ سردار شیر زمان خان گورچانی ٗسردار محمد ظفر اللہ خان لُنڈ ٗسٹی چیئر مین حاجی محمد اکرم قریشی ٗ وائس سٹی چیئر مین ملک عقیل احمد آرائیں ٗ چیئر مین سردار نذر حسین خان رند ٗ سردار حاجی محمد شریف خان لُنڈ ٗ مرزا محمد ایوب خان ناصر ایڈووکیٹ ٗ سردار محمد الیاس خان پتافی ٗ ملک مرید حسین بکھر ٗ شاہد عدیل مٹھا ٗ سردار محمد بلال خان لُنڈ ٗسید محمد طارق شاہ ٗمیاں محمد احمد بودلہ ایڈووکیٹ ٗ محسن رضا خان احمدانی ایڈووکیٹ ٗ سردار منصور خان مستوئی ایڈووکیٹ ٗ شاہجہان خان کاکڑ ٗ سردار وسیم افضل خان لاشاری ٗوڈیرہ میرہزار خان نوکانی ٗ سردار رحیم بخش خان بازگیر ٗخادم حسین خان رند ٗ ملک سجاد حسین ببر ٗ فارق خان گوپانگ ٗ مرزا فرحان خان مغل ٗ ملک غلام اکبر ببر ٗ سید محمد اکرم شاہ ٗ چوہدری اعجاز مشتاق ٗمحمد سلیم قریشی ٗ رائے واجد حسین ٗ رانا محبت علی ٗ مقدم سردار اللہ یار خان کچھیلا ٗ امجد جوہر ملک ٗ انجینئر نعمت علی خان بازگیر ٗ میاں ظہوراحمد خوجہ ٗ میاں محمد عمر ممتاز خواجہ ٗ خواجہ آفتاب سکندر ٗ نفیس الرحمن خان شیر وانی اوردیگر بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ دریں ا ثنا ء ملک خالد حسین ڈاہا ڈی ایس پی (ر)نے یونین کونسل بستی رندان کی پوری ڈاہا برادی اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی لغاری گروپ کو خیر باد کہتے ہوئے گورچانی گروپ میں شمو لیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر ملک محمد عمران ڈاہا ٗ ملک عبدالغفور ڈاہا اور ڈاہا برادری کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھی۔
شیر علی گورچانی