سابق رکن اسمبلی جاوید لُنڈ کا ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

سابق رکن اسمبلی جاوید لُنڈ کا ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)ن لیگ کی حکومت ختم ہونے پر وکٹیں گرنے میں تیزی، ڈی جی خان سے ن لیگ کے سابق ایم پی اے سردار جاوید اختر لُنڈ کی چوبیس گھنٹے میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان، تمام معاملات طے۔ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے ونگ پی پی 287 میں جاوید اختر (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

لُنڈ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی سردار جاوید اختر لُنڈ نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سردار جاوید اختر لُنڈ نے گزشتہ روز اہم شخصیت کے ساتھ کئی گھنٹے تک ملاقات کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق ان کا پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سے ٹیلی فونک کے ذریعے رابطہ بھی کرا دیا گیا ہے۔ سردار جاوید اختر لُنڈ کی شمولیت پر سردار محی الدین خان کھوسہ اپنے کاغذات واپس لیکر جاویداختر لُنڈ کی حمایت کرینگے۔

جاوید لُنڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...