جنوبی پنجاب بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

جنوبی پنجاب بھر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

ملتان‘ وہاڑی‘ کوٹ ادو‘ میلسی‘ کبیروالا‘ بارہ میل‘ ماچھیوال‘ بوریوالا‘ محسن وال‘ دوکوٹہ‘ ساہوکا‘ لڈن‘ ڈیرہ غازیخان‘ لیاقت پور (وقائع نگار‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندگان) ملک بھر کی طرح ملتان سمیت(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

جنوبی پنجاب بھر میں عام انتخابات 2018ء کے سلسلہ میں سیاسی گہما گہمی عروج پر ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 158‘ صاحبزادوں عبدالقار نے 154‘ علی موسیٰ نے 157‘ تہمینہ دولتانہ نے این اے 164‘ عرفان عقیل دولتانہ نے پی پی 232‘ ذیشان گورمانی نے پی پی 278‘ نورربانی کھر نے این اے 182‘ غلام رضا ربانی نے این اے 183‘ سعید منیس نے این اے 165‘ رضا حیات ہراج نے این اے 150‘ جمشید دستی نے این اے 189 جبکہ حامد سعید کاظمی نے آزاد امیدوار کے طورپر این اے 175سے کاغذات جمع کرائے۔ اس سلسلہ میں ملتان سے وقائع نگار کے مطابق ملک بھرکی طرح ملتان میں بھی قومی عام انتخابات کے لئے ا میدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاسلسلہ جاری ہے جس کے لئے امیدواروں کی بڑی تعداداپنے حامیوں کے ہمراہ آئی اورنعرے بازی بھی کی گئی جس کی وجہ سے گزشتہ روزپانچویں دن گہماگہمی رہی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روزپاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں سید عبدالقادر گیلانی نے این اے 154،سید علی موسیٰ گیلانی نے این اے 157، سابق ایم پی اے سیدناظم حسین شاہ نے پی پی 212 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دریں اثناء4 تمام امیدوار گیلانی ہاؤس سے جلوس کی شکل میں ضلع کچہری پہنچے جبکہ جیالوں کی بڑی تعداد بھی موقع پر موجودتھی اور موقع پرموجودحامیوں نیان پرپھول نچھاور کئیاور بھنگڑے ڈالے۔دریں اثناء4 سابق ممبرقومی اسمبلی شیخ طارق رشیدنے این اے155اور این اے 156 ،تحریک انصاف کیخالد جاوید وڑائچ نیاین اے 154،پی پی 211 اور 212،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارحافظ اللہ دتہ کاشف نے پی پی 211، سابق ممبرصوبائی اسمبلی عامر سعید انصاری نے پی پی 211 ،رانا طاہر رزاق نے این اے154 اورپی پی 211 ،پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی ایم لک محمدعثمان بھٹی نے پی پی 214 ، سہیل بابر پی پی 219 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔دریں اثناء ریٹرنگ افسران کے دفاتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد امیدوارانگلیوں سے فتح کے نشان بناتے رہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ‘نمائندہ خصوصی کے مطابق جنرل انتخابات 2018کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری۔انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز حلقہ این اے164کیلئے مسلم لیگ ن کی امیدوارتہمینہ دولتانہ کے کاغذات نامزدگی ان کے بیٹے عرفان عقیل دولتانہ نے جمع کرائے اس کے علاوہ آزاد امیدوار رانا فخر السلام ، آزاد امیدوار صغیراحمد،آزادامیدوارحاجی ظفر علی جبکہ پی پی 232کیلئے پیپلزپارٹی کے سابق ضلعی صدروسابق ایم پی اے ملک نوشیرلنگڑیال نے آزادحیثیت سے جبکہ پی پی 234کیلئے آزاد امیدوار رانا فخرالسلام نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔آزادامیدواررانافخرالسلام نے ایک قومی اورایک صوبائی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعدامیدواروں نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نگران حکومت سے امیدہے کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کرانے میں اپنابھرپورکرداراداکرے گی کیونکہ فیئراینڈفری انتخابات ہی ملک وقوم کی بقاکی ضمانت ہیں۔ کو ٹ ادو سے نا مہ نگار کے مطابق جنرل الیکشن 2018کیلئے 27 امیدواروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کر وادیں 3قومی اسمبلی 27صوبا ئی اسمبلی کے امیدواروں نے کا غذات جمع کر ا ئے ۔متحدہ مجلس عمل سے محمد ارشد صدیقی ایڈ ووکیٹ ، ذیشان خا ں گو ر ما نی ،خلیل خا ن گو ر ما نی ملک با سط کھر اور سید پیر جعفر مزمل نے اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کر ا ئے تفصیل کے مطا بق جنر ل الیکشن 2018 کے لئے 27امیداواروں نے کا غذات نا مز دگی جمع کرا ئے ہیں حلقہ این اے 181سے ڈا کٹر الحا ج محمد فاروق ، افتخا ر علی بھٹی نے آزاد حیثیت سے جبکہ متحد ہ مجلس عمل سے محمد ارشد صدیقی ایڈ و کیٹ نے اپنے سینکڑوں سا تھیو ں کے ہمرا ہ کا غذات نا مز دگی ایڈ یشنل اینڈ سیشن جج اقتدار حسین کی عدالت میں جمع کروائے ہیں صوبا ئی اسمبلی حلقہ 279سے محمد ارشدصد یقی ، محمد شکیل کوریہ ،ڈا کٹرفاروق ، سید غوث عبا س بخاری اور سید فراز حسن نے سول جج ملک جا وید اقبا ل کی عدا میں کا غذات نا مزدگی جمع کروائے ہیں صوبا ئی اسمبلی حلقہ 268سے چو ہدری محمد اسحا ق ، محمد سجا د حسین ،عا مر فہیم ، عا بد منظور ،ملک امان اللہ آزاد اور پیر سید جعفرمزمل نے اپنے کا غذات نا مزدگی سول جج شیر بازخا ن کی عدالت میں جمع کروائے ہیں جبکہ صوبا ئی اسمبلی حلقہ 278سے ملک محمدبا سط کھر ،محمد عبدالرؤ ف ،محمد اکمل خا ن ، محمد ایوب ،خدا بخش، نیا ز حسین خا ن ، سعید احمد ، محبو ب علی ، ملک عبد الاحد ،امجد نور محمد خا ن ، نجیب الر حمن ، عبد الراحیم غوری ،ذیشا ن خا ن گورما نی اور خلیل الر حما ن خا ن گو ر ما نی نے اپنے ساتھیو ں کے ہمرا ہ سول جج کا شف رضا زید کی عدالت میں کا غذات نا مزدگی جمع کروا ئے ہیں اب تک قومی اسمبلی حلقہ 181سے 3امیداواروں نے جبکہ تحصیل بھر کی صوبا ئی اسمبلی سے 24امیدواروں نے اپنے کا غذات نا مزدگی جمع کروائے ہیں ۔کوٹ ادوسے تحصیل رپورٹرکے مطابق گزشتہ روز بھی کاغذات نامزدگی داخل کرانے والوں میں پی پی 279سے ریٹائرٹیچر ومقامی زمیندار سید فیاض حسین شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور شاگردوں کے ہمراہ جبکہ شکیل احمد کوریہ ممبر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ سمیت درجنوں امیدواروں نے ریٹرنگ افیسر ملک جاوید اقبال کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل کرائے اس موقع پر کچہری کوٹ ادو میں ریٹرنگ آفیسر ملک جاوید اقبال کی عدالت کے باہر سینکڑوں لوگوں کے مجمع سے کچہری احاطہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور دور دراز سے پیشی پر آئے ہوئے سائلین کو بڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ سانواں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ملک غلام نور ربانی کھر ،ملک غلام رضا ربانی کھر نے NA182 ،NA183 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔انہوں نے قافلہ کی صورت میں جا کر کاغذات جمع کرائیں اس دوران جئے بھٹو کے نعرے بھی لگتے رہے ملک نور ربانی کھر اور ملک رضا ربانی کھر نے کہا انشااللہ جیت کے سفر کا آغاز آج سے ہوگیا اب نوٹوں سے ووٹوں کی سیاست کرنے والے اور رسہ گیر پرچہ مافیا اور ٹکٹ کے پیچھے بھاگنے والے حضرات کی ہار کا آغاز ہو چکا ہے انشااللہ اور جیت کر حلقہ مزید مثالی کام کروائیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی اللل رکھا. ماسٹر مختیار. پیر خلیل. محبوب خان مشوری. مرتضی خان مشوری. عبد الرحمان ہانس. حاجی عبدالرحمن.. عاشق ڈونہ. میاں حفیظ الرحمان. مخدوم الطاف گوراہا.ملک حماد کھر. ارسلان خان ترین. ڈاکٹر اقبال شاہ. فیاض خان قلندرانی. زبیر قلندرانی. امتیاز مشوری. مظہر پہوڑ اقبال سہرانی. حافظ نذیر سہرانی. ناصر زور. سمیت کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے.۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی کے حلقہ این اے 165سے مزید تین امیدواروں سعید احمد خان منیس ،میاں ماجد نواز ارائیں ،میاں خالق نواز ارائیں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے حلقہ پی پی 235سے محمد عباس خان اورمیاں ماجد نواز ارائیں ،میاں خالق نواز ارائیں ،میاں باسط نواز ارائیں ،میاں ماجد نوازارائیں ،محمد عمران خان کچھی ،احمد یاراچاروالے اورمحمد طاہرخان نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ کبیروالا‘بارہ میل (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری،سابق ممبران اسمبلی سمیت دیگر امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرادئیے ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کچہری کبیروالا میں ریٹرننگ آفیسر حلقہ این اے 150اظہار الحق علوی کے پاس سابق ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر رضا حیات ہراج،مہر منیر اکبر ہراج نے این اے 150پر اپنے کاغذات نامزدگی جبکہ پی پی 203پر سابق ممبر پنجاب اسمبلی مہر اکبر حیات ہراج اور پی پی 204پر مہر منیر اکبر ہراج ،سردار مظفر محمود خان سیال ،ملک محمد ناہید دھرالہ ،ملک محمد آصف نائچ نے اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ۔ماچھیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابقماچھیوال سٹی پریس کلب کے صدر ، سٹی جنرل کونسلر ملک آصف اعوان کی وہاڑی سے آزاد امیدوار حلقہ NA-164رانا صغیر احمد گڈو سے کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت ملاقات کی ملاقات میں رانا صغیر انور گڈو نے کہا کہ انشاء اﷲہمارا بڑا مضبوط پینل ہو گا اور وہاڑی کی عوام کی امیدیں مجھ پر بہت وابستہ ہیں انشاء اﷲکامیاب ہو کے شہر کی محرمیوں کو بہت جلد ختم کر دیں گے ۔محسن وال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گزشتہ حلقہ پی پی207سے آزاد امیدورا برائے ایم پی ا ے چوہدری پرویز اختر حسینی نے ریٹرننگ آفیسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے،کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے اُنکے حلقے سے لیکر شہر میاں چنوں تک لوگوں نے اُنکا پھولوں کی پتیوں سے انکار شاندار استقبال کیا اور اُنکے درجنوں حامی بھی ہمراہ تھے۔دوکوٹہ سے نا مہ نگار،نمائندہ پاکستانکے مطابق حلقہ پی پی 235میں گھلو آرائیں اتحاد کے امیدوار چوہدری غضنفر عباس گھلو سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کیلئے میلسی گئے جہاں پر انہوں نے اپنے گروپ امیدوار حلقہ این اے 165میاں ماجد نواز آرائیں اور حلقہ پی پی236میاں خالق نواز آرائیں کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اس موقع پر میاں ماجد نواز آرائیں اور صوبائی امیدوار حلقہ پی پی 235چوہدری غضنفر عباس گھلو نے کہا کہ ہم حلقہ کے متوسط اور غریب طبقہ کے حققوق کی جنگ لڑ رہے ہیں کیونکہ وڈیرہ شاہی اور موروثی سیاست نے حلقہ کے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا ہے یہاں تک کہ بر سر اقتدار رہنے والوں نے غریب لوگوں لوگوں کیلئے تو روز گار کی فراہمی بھی نہ ممکن بنا کر رکھ دی ہے جس سے غربت میں اضافہ ہونے سے یہاں کے نوجوان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے متعلق روزانہ مخالفین مختلف افواہیں پھیلا رہے ہیں عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ الیکشن کی بھر پور تیاری کریں تا کہ ان کو ووٹ کی طاقت سے شکست دے کر ہم حلقہ میں تعمیر وترقی کی بنیاد رکھ سکیں قائد گھلو گروپ چوہدری ارشاد احمد گھلو ،چےئرمین یونین کونسل لالی پور چوہدری ریاض احمد گھلو ، چیئر مین یونین کونسل لال سگو چوہدری قیصر عباس گھلو ، سید تجمل حسین کرمانی ، چوہدری قمر عباس گھلو ، چوہدری جہانگیر ریاض گھلو ، میاں عرفان بھابھہ ، چوہدری مظفر علی ، حاجی بلال آڑھتی ، ذیشان مغل ، چوہدری محمد عارف ، محمد آصف گجر ، شیخ محمد حنیف ، شیخ محمد صادق ، شاہد حمید جٹ ، سید حاجی شاہ گیلانی ، پیر رمضان شاہ گیلانی ، چوہدری محمد عمران ، غلام غوث گجر ، شیخ ناصر اقبال ، محمد الیاس ، چوہدری مظہر عباس گھلو ، چوہدری ناصر عباس گھلو سمیت بڑی تعداد میں کارکن اس موقع پر موجود تھے ۔ ساہوکاسے نمائندہ پاکستان کے مطابق علاقہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد رانجھا نے گزشتہ روز حمایت یافتہ جوئیہ برادری ،بھٹی برادی،سیال برادی ،سید برادری،ملک برادری،آرائیں برادری،کے سرکردہ شخصیات نے ہمراہ گاڑیوں کے ایک قافلے کی صورت میں دربار بابا فتح شاہ بخاری کے مزار پر حاضری دی اور چادریں چڑھائی سجادہ نشین دربار معظم علی عرف نکو پیر نے رو رو کر ان کی کا میابی کے لئے دعا کی اس کے میدوار ایم پی اے ڈاکٹر محمد رانجھا نے کہا کہ اب ہمیشہ کے لئے وڈیرہ شاہی ختم ہو چکی ہے انشاء اللہ ہم کا میاب ہو کر ایم پی اے کی سیٹ بابا فتح شاہ کے قدموں میں رکھ دیں گے اور ان کے وژن کے مطابق کا م کر یں گے بعد میں سینکڑوں گاڑیوں کا قافلہ بوریوالا میں الیکشن کمیشن کو حلقہ 231پی پی کے لئے آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حثیت سے کاغذات جمع کروا دئیے اس موقع پر ان کے والد معظم علی نکو،محمد شفیق مرزا،محمد مجنوں بھی ساتھ تھے۔ ما چھی وال سے نما ئند ہ پاکستان کے مطابق ملک نوشیر احمد خاں لنگڑیال نے ایم پی اے کے کاغذات نامزدگی وہاڑی میں سینئر سول جج شاہد جاوید کو جمع کروا دیے۔ کاغذات جمع کروانے کے لیے ملک نوشیر خاں لنگڑیال اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ بوریوالا سے وہاڑی کی جانب قافلہ کی صورت میں روانہ ہوئے اس موقع پر طاہر انور واہلہ ، رانا خالد چیئرمین ، ملک امجد چیئرمین ، عیش بہادر ڈوگر وائس چیئرمین ، عبدالستار بلوچ ، عمر گل ، ملک محمد یار وائس چیئرمین ، ملک سجاد منظور لنگڑیال ، افتخار ڈوگر وائس چیئرمین ، ملک اظہر حیات لنگڑیال چیئرمین ، سابقہ صدر بار بوریوالا جاوید شاہین ایڈووکٹ ، خرم شفیق بھٹی ، ذیشان حیدر ، محمود اقبال سیال ، ظہور احمد ورک چیئرمین ، سردار نیاز احمد ڈوگر ، باقر جوئیہ ، مصطفی چھٹہ ، مرزا شہزاد ، ڈاکٹر عقیل ، ملک کریم لنگڑیال ، اشفاق کھوکھر سمیت حلقہ کی کثیر تعداد ملک نوشیر لنگڑیال کے ہمراہ تھی۔ڈیرہ غازی خان سے سٹی رپورٹرکے مطابق الیکشن 2018کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کا پانچواں دن میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اینڈ سول جج جام فیض محمد کی اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو4قومی اسمبلی اور 8صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں نے 426 کاغذات نامزدگی حاصل کئے ہیں،قومی اسمبلی کے چار نشستوں کیلئے 138 کاغذات نامزدگی امیدواروں نے وصول کیے صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کیلئے 288درخواستیں امیدواروں نے حاصل کیے، انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہو ئے کہا کہ این اے 189کیلئے 42، این اے 190 کیلئے25،این اے191کیلئے41اور192کیلئے 30 کاغذات نامزدگی امیدواروں نے حاصل کیے ہیں۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی285کیلئے34،پی پی286کیلئے27،پی پی287کیلئے 22اور پی پی288کیلئے30،پی پی289کیلئے71،پی پی290 کیلئے 46،پی پی291کیلئے30اورپی پی 292کیلئے 28کاغذات نامزدگی فارم امیدواروں نے حاصل کیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی کے چار نشستوں پر8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے صوبائی اسمبلی کے آٹھ نشستوں پر26امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے این اے 189پر3امیدواروں مشتاق احمد،جمشید احمد دستی اور عطا محمد جعفری این اے190پر امیدواروں ذوالفقار کھوسہ،غلام مصطفیٰ لشاری ،این اے191پر محمد نعیم اور این اے192پر سید مخدوم اعجاز نقوی نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں پی پی285پر مقصود عالم، پی پی286پر عطا محمد جعفری،مشتاق احمد،سردار عثمان بزدار،محمد اکرم اور عبدالسلام ،پی پی287پرغلام محمد، سردار محمد الدین،پی پی288پرعرفان اللہ کھوسہ اور بلال احمدپی پی289پر7امیدواروں طارق علی،سردار دوست محمد خان کھوسہ،عبدالرزاق شاہد،شیخ سلیم ارشد، نادر اسلم، محمد ذوالقرنین نتکانی اور محمد کاشف الرحمان پی پی 290 پر عابد یحییٰ بابر،سردار دوست محمد کھوسہ ،پی پی290پر ڈاکٹر سعید احمداور ڈاکٹر محبوب احمد ،پی پی 291پر 4 امیدواروں قاضی ذوالفقار حسین،غلام سرور دلشار،محمد اسلم اور محمد امجد نے کاغذات جمع کرائے ہیں الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ 11جون مقرر کی گئی ہے ۔ لیاقت پورسے نامہ نگارکے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے این اے 175سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے اپنے وکیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر محمد عباس رحیم یارخان Iمیں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انہوں نے اپنے کاغذات آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کروائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 175کا ٹکٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوا ٹکٹ کا فیصلہ آصف علی زرداری نے کرنا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملے یا نہ ملے ہم این اے 175سے الیکشن ضرور لڑیں گے ۔ان کے ونگ میں رئیس محمد اقبال ،عظیم بخش نائچ اور نذیر خان چانڈیہ شامل ہیں۔ لیاقت پورسے نامہ نگارکے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے این اے 175سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے اپنے وکیل کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر محمد عباس رحیم یارخان Iمیں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ انہوں نے اپنے کاغذات آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کروائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے 175کا ٹکٹ ابھی تک فائنل نہیں ہوا ٹکٹ کا فیصلہ آصف علی زرداری نے کرنا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ ملے یا نہ ملے ہم این اے 175سے الیکشن ضرور لڑیں گے ۔ان کے ونگ میں رئیس محمد اقبال ،عظیم بخش نائچ اور نذیر خان چانڈیہ شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر