7 3ء کا آئین میرے دور حکومت میں مکمل بحال ہوا‘ یوسف رضا گیلانی

7 3ء کا آئین میرے دور حکومت میں مکمل بحال ہوا‘ یوسف رضا گیلانی

شجاع آباد(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے158 سے الیکشن لڑنے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات جمع (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کہاکہ وزیر اعظم، سپیکر، صوبائی اور وفاقی وزیر رہنے کے باوجود میں نے کبھی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا اور یہ پیپلز پارٹی کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 73 ء کا آئین میرے دور حکومت میں مکمل طور پر بحال کیا گیا۔ فرقہ واریت اور لسانیت سے ہٹ کر تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور میرے تمام ساتھی برابر ہیں۔ اس موقع پر انکے ساتھ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی ملتان راؤ ساجد، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی حلقہ220 میاں کامران مڑل، تحصیل صدر شجاع آباد راجہ طارق، عبدالخالق خان بلوچ، رانا صفدر نون، خواجہ انیس، جاوید گردیزی سمیت کارکنان اور سپورٹران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر