دوست کھوسہ کا شہبازشریف کو ڈیرہ غازیخان سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

دوست کھوسہ کا شہبازشریف کو ڈیرہ غازیخان سے الیکشن لڑنے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف کو اگر ڈیرہ غازیخان سے الیکشن لڑنے کا زیادہ شوق ہے تو وہ این (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
اے 192جنگل کی بجائے شہر کے حلقہ این اے 191 سے لڑیں جسے وہ ن لیگ کا گڑھ سمجھتا ہے میں انکی خدمت کروں گا وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ڈیرہ غازیخان میں بھی الیکشن 2018 میں حصہ لینے کیلئے امیداواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افیسران کو جمع کرانے کا سلسلہ تیز ہوگیا۔ڈیرہ غازیخان کے حلقہ پی پی 289 اور290 پر سردار دوست محمد کھوسہ نے اپنے نامزدگی فارم ریٹرننگ آفیسر خلیل احمد کو جمع کرادیئے‘ نامزدگی کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 192 جنگل اور بیابان میں لڑنے کی بجائے ڈی جی سٹی کے حلقہ این اے 191 سے لڑیں جسے وہ ن لیگ کا گڑھ سمجھتے ہیں‘ ان کو لگ پتا جائے گا۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حوالے سے کیے گئے سوال کو گو ل کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو لوگوں آزادی پسند نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں جلد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔ سردار دوست محمد خان کھوسہ نے کہا کہ پہلے بھی شہر میں ترقیاتی کام کا سہرا کھوسہ گروپ کے سر ہے اور اب ہم پھر اپنے علاقہ کی ترقی کے لئے میدان میں ہیں ہم نے ہمیشہ میدان میں رہ کر مقابلہ کیا ہے اور اس الیکشن میں بھی انشاء اللہ کھوسہ گروپ ضلع بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گا ۔
دوست کھوسہ