خانیوال کی سیاست میں گروپوں کے اختلاف کھل کر سامنے‘ تحریک انصاف کی پوزیشن بہتر
باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان) ضلع خانیوال کی سیاست میں گروپوں (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
میں اختلاف آہستہ آہستہ کھل کر سامنے آنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ایک ہی گروپ سے ایک سے زیادہ لوگوں نے درخواستیں دے دی ہیں اور اپنی الیکشن کمپین بھی شروع کردی ہے۔ این اے151خانیوال جس میں اس بار سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ کی جگہ عمران خان نے سرداراحمدیارہراج کوپارٹی ٹکٹ دیاہے جو کہ دوبار ضلع ناظم خانیوال رہے چکے ہیں اور وہ اس حلقے سے مضبوط اُمیدوار سمجھے جارہے ہیں گوان کوخاندانی مخالفت کا بھی سامناہے ۔اسی طرح تحصیل کبیروالہ کا حلقہ این اے150میں بھی پی ٹی آئی نے دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے اور پارٹی ٹکٹ تین بار منتخب ہونیوالے ایم این اے سرداررضاحیات ہراج کو دے کر اس حلقہ میں بھی اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اس حلقہ میں سرداررضاحیات نے ایم پی اے کے لیے اپنے چھوٹے بھائی سرداراکبر حیات ہراج اورحسین جہانیاں گردیزی یامہرعباس ظفرہراج میں سے ایک کو اپنے ساتھ ملائیں گے جس سے یہ ونگ بھی خاصی مضبوط ہوجائے گی۔ اسی طرح سابق سپیکرقومی اسمبلی سیدفخرامام شاہ کوبھی اپنے نیچے ایم پی اے کے اُمیدوار لانے میں خاندانی مخالفت کاشدید سامنا کرپڑرہاہے‘ اگرحلقہ پی پی 203کبیروالہ سے مخدوم سید مختار حسین شاہ کوسید گروپ ایم پی اے کی سیٹ نہیں دیتا تویہاں بھی اختلاف کھل کرسامنے آئے گا۔