پی پی 219کے پولنگ سٹیشن کو بحال کرنے کی درخواست منظور

پی پی 219کے پولنگ سٹیشن کو بحال کرنے کی درخواست منظور

ملتان (وقائع نگار )ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان نے پی پی 219 کے پولنگ سٹیشن کو بحال کرنے بارے درخواست کو منظور(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں محمد خان مان نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ یونین کونسل نمبر 118 کا رہائشی ہے اور بستی جھنڈے والا میں 2500 ووٹرز کی سہولت کے پیش نظر گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو پولنگ سٹیشن بنایا گیا تھا جس کو اب 5 کلومیٹر دور دیگر 3 پولنگ سٹیشن بستی بوٹے والا میں اکٹھا کر دیا گیا ہے جہاں 10 ہزار ووٹ ڈالنے کی جگہ ہے ، اور ووٹرز کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اس لیے پہلے والے پولنگ سٹیشن کو بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

پولنگ سٹیشن بحال

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...