سیاستدانوں کے کئی بجلی کنکشن ’’معاملات گول کرکے‘‘ کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کی کوششیں

سیاستدانوں کے کئی بجلی کنکشن ’’معاملات گول کرکے‘‘ کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سیاستدانوں کے کئی کئی بجلی کنکشن ‘ صرف اپنے نام کے کنکشن کے بل کلیئر کراکر ’’معاملات گول کرکے‘‘ کلیئرنس سرٹیفکیٹ لینے کی کوششیں‘ میپکو انتظامیہ نے (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ایکسینز کوچھان بین کرنے اور تمام کنکشنوں کے واجبات کلیئر کرانے کا ٹاسک سونپ دیا۔ بتایاگیا ہے کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر سیاستدانوں نے کئی کئی بجلی کنکشن لگوائے ہوئے ہیں۔ان کی کئی رہائش گاہیں ہیں ۔ اس کے علاوہ الیکشن کہیں اور سے لڑتے ہیں مگر رہائش دوسرے شہر یا علاقے میں ہے ۔ اس کے علاوہ انہو ں نے اپنے بھائیوں سمیت قریبی رشتہ داروں کے نام پر بجلی کنکشن لگوا رکھے ہیں جن کے بل ادا نہیں کئے جاتے جن کے سیاسی اثرورسوخ کے باعث میپکو کے افسرو اہلکار ان کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے سے قاصر ہیں۔ ان سیاستدانوں میں مختلف سابق وزرااور ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ میپکو حکام نے آپریشن ڈویژنوں کے ایکسینز کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ الیکشن میں حصہ لینے کے لئے میپکو کے کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے لئے رجوع کرنے والے سیاستدانوں کے دیگر کنکشن بھی چیک کریں اور ان کے واجبات بھی وصول کریں اور اس کے بعد کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کریں اور اس سلسلے میں ہر صورت میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...