نواز لیگ نے ڈیم نہ بنا کر ملک کو پیچھے دھکیل دیا ‘ جمشید دستی

نواز لیگ نے ڈیم نہ بنا کر ملک کو پیچھے دھکیل دیا ‘ جمشید دستی

تونسہ شریف(تحصیل رپورٹر)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید خان دستی پی پی 285 کے امیدوار مجید بلوچ پی پی 286 کے امیدوار محمد طارق خان لعلوانی ایڈوکیٹ نے (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تونسہ غلام حسین بھنڈر کی عدالت میں کاغذات نامزدگی داخل داخل کرائے اس موقع پر ان کے حامیوں کی کافی تعداد میں موجود تھی اس سے قبل جمشید دستی خان نے اپنے صوبائی امیدوار کے ہمراہ چوک ہاشم سے لیکر کلمہ چوک تک گدھا ریڑھی کے ایک جلوس کے ساتھ آئے اس موقع پر ان کے حامیوں نے بڑی تعداد میں جھاڑو بھی اٹھا رکھے تھے بعد میں جمشید خان دستی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل تونسہ میں وڈیروں حکمرانوں کا قبضہ ہے انشاء اللہ ہونے والے قومی اسمبلی کے انتخابات میں غریب عوام کو ان کے چنگل سے آزاد کرائیں گے انہوں نے کہا نواز شہباز بہت جلد جیل میں ہوں گے زرداری ڈاکو ہے انہوں نے کہا کامیابی کے بعد عمران خان کے ساتھ الحاق کریں گے انہوں نے کہا نواز لیگ نے ڈیم نہ بنا کر پاکستان کو پانی کے حوالے سے پیچھے دھکیل دیا انہوں نے کہا کتنے افسوس کی بات ہے کہ آج پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے لیکن 21لاکھ کیوسک پانی سمندر میں ضائع ہورہا ہے انہوں نے کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ماہ رمضان المبارک کے دوران شیڈول نہیں دینا چاہیئے انہوں نے کہا مجھے محسوس ہورہا ہے کہ 15 دن آگے جاسکتے ہیں جمشید خان دستی نے کہا کہ کامیابی کے بعد اگر جنوبی پنجاب صوبہ نہ بنا تو پھر جنوبی پنجاب سے ملک کے دوسرے حصوں کو تیل گیس گندم کپاس گنا اور دوسری اشیاء نہیں جانے دیں گے اور بھرپور تحریک چلائیں گے انہوں نے کہا وہ کامیاب ہو کر ایک لاکھ افراد کو روزگار فراہم کریں گے انہوں نے کہا شہباز شریف نے ڈیرہ غازیخان سے الیکشن لڑا تو انکی بھرپور مخالفت کریں گے انہوں نے کہا عوامی راج پارٹی بدکردار اور کرپٹ حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی انہوں نے کہا پیپلز پارٹی لاڑکانہ کی پارٹی بن گئی اب ان کی کوئی حیثیت نہیں جمشید دستی نے کہا تحصیل تونسہ اور تونسہ شہر کی حالت ابتر ہے چشمہ رائیٹ بینک کینال میں پانی کا کوٹہ نہیں ملر رہا تعلیمی سہولت نہ ہونے کے برابر ہیں میونسپل کمیٹی تونسہ کی حالت آپکے سامنے ہے تونسہ شہر میں صحت و صفائی کا مسئلہ سنگین ہے شہر میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے پڑے ہیں انہوں نے کہا اگر اللہ تعالی نے موقع دیا تونسہ شریف کو ایک خوبصورت شہر بنائیں گے تونسہ کو ضلع اور تونسہ میں یونیورسٹی بنائیں گے جمشید خان دستی نے کہا 19 جون کو تونسہ میں جلسہ عام عام کروں گا اور اپنا منشور دوں گا انہوں نے کہا اگر انکی پارٹی نے کامیابی حاصل کر لی تو ہمارے منشور میں یہ شامل ہے کہ صدر پاکستان کی تنخواہ مزدور کے برابر ہوگی صدر پاکستان ایک جھونپڑی میں بیٹھے گا اور غریب عوام کی حکمرانی ہوگی جمشید خان دستی نے کہا ن لیگ کالا باغ ڈیم نہیں بلکہ بھاشا ڈیم بنانے پر اربوں روپے خرد برد ہوئے نواز شریف نے مودی کو کہا ہمیں ڈیم بنانے کی ضرورت نہیں انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ چوروں لٹیروں کا مقابلہ کیا انہوں نے کہا سابقہ حکومت نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو خونی انقلاب سے بچایا جائے تحصیل تونسہ میں انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا یہاں کے خواجگان اور سرداروں کے گھر یہاں نہیں جمشید دستی نے کہا اللہ نے مجھے موقع دیا تو نوجوانوں کو نوکریں دے گے تحصیل تونسہ میں 20 ہزار افراد کو نوکریاں دوں گا جمشید خان دستی نے کہا میں کامیاب ہو کر جنوبی پنجاب کو صوبہ بناوں گا انہوں نے کہا اب لینڈ کروزر کا دور چلا گیا میں تو یہ کہتا ہوں کہ تونسہ میں خود جھاڑو اٹھا کر صفائی کروں مجھے خوشی ہے کہ میں ایک غریب کا بیٹا ہوں میرا قصور یہ ہے کہ میں غریب عوام کی آواز ہوں انہون نے کہا ہمارے نمائندے عام آدمی ہیں انہوں نے کہا پاکستان کی اصل پارٹی پاکستان عوامی راج پارٹی ہے مجھے امید ہے یہاں ایک لاکھ ووٹ لیکر یہاں کے بادشاہوں کو شکست دونگا انہوں نے کہا ملک کے حالت افسوس ناک ہے ملک کو نواز شریف نے لوٹا ہے مجھے جیلوں میں ڈالا ہے میں نے اسمبلی میں چوروں اور ڈاکووں کا مقابلہ کیا جمشید دستی نے کہا میرے منشور میں یہ شامل ہے کہ صدر پاکستان ایک گھنٹہ جھاڑو دے گا کرپشن کرنے والوں کو سرعام چوکوں پر پھانسی دیں گے انہوں نے کہا ہر فورم پر لڑوں گا انہوں نے کہا میرے ساتھ نوجوانوں کی ٹیم ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر