آصف زرداری کو دورۂ ملتان سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا‘ شاہ محمود

آصف زرداری کو دورۂ ملتان سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا‘ شاہ محمود

ملتان (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

آصف علی زرداری کو دورہ ملتان سے مایوسی ہوئی ہے کیونکہ علامہ حامد سعید کاظمی نے این اے 156سے میرے مقابلہ میں الیکشن لڑنے سے انکار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے والد مخدوم محمد سجاد حسین قریشی کے 21ویں سالانہ عرس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علامہ حامد سعید کاظمی نے میرے اور اپنے والد بزرگوار کے تعلقات کی لاج نبھائی ہے حالانہ آصف علی زرداری اور مخدوم احمد محمود نے گزشتہ روز ملتان کے دورہ کے دوران انہیں شاہ محمود قریشی کا مقابلہ اور وسائل مہیا کرنے کی دعوت دی ہے مگر انہوں نے 60سالہ تعلقات کو نبھاتے ہوئے میرے مقابلہ میں الیکشن لڑنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں میرے اور علامہ حامد سعید کاظمی کے درمیان دو آستانوں کا تعلق ہے جس کی لاج علامہ حامد سعید کاظمی نے نبھائی ہے اور میں ان کا شکرگزار ہوں کہ ان کے انکار سے زرداری مایوس کراچی گئے ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے بدلتے ہوئے حالات کو دیکھ رہا ہوں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ انشاء اللہ تحریک انصاف منتخب ہوکر اس وسیب کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور علیحدہ صوبہ بنایا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں انشاء اللہ عمران خان کو علامہ حامد سعید کاظمی کے انکار اور این اے 175سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے بات چیت کروں گا۔ ہم علامہ حامد سعید کاظمی کا احترام کرتے ہیں اور مستقبل میں ہم یقیناًایک دوسرے کے قریب آنے کو اہمیت دیں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...