سابق وفاقی وزیر جاوید علی شاہ کی اہلیہ اور بیٹے کے نام بجلی کنکشنوں کے واجبات کی مد میں 6لاکھ روپے کی ادائیگی

سابق وفاقی وزیر جاوید علی شاہ کی اہلیہ اور بیٹے کے نام بجلی کنکشنوں کے ...

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ کی اہلیہ(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

اور بیٹے کے نام بجلی کنکشنوں پر واجبات اور بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی ہے۔ میپکو گارڈن ٹاؤن سب ڈویژن ملتان میں ان کی اہلیہ کے نام کنکشن پر 2 لاکھ 48 ہزار 228 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ان کے صاحبزادے کے نام کنکشن پر 3 لاکھ 51 ہزار 722 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ الائیڈ بینک کینٹ برانچ میں 7 جون 2018ء کو مجموعی طور پر 5 لاکھ 99 ہزار 950 روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ میپکو حکام کے مطابق سابق وفاقی وزیر کے نام سے ملتان میں کوئی کنکشن نہیں ہے۔ اہلیہ اور بیٹے کے نام کنکشنوں پر ادائیگی بھی طویل عرصہ بعد اس وقت کی گئی ہے جب سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن لڑنے والوں، ان کے ا ہل خانہ اور زیر کفالت افراد کی کلیئرنس کا حلف نامہ طلب کیا گیا ہے۔

جاوید علی شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر