مخدوم سجاد حسین قریشی کے 21ویں سالانہ ختم شریف کی تقریب‘ مذہبی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما ‘ دربار حضرت بہاء الدین زکریاؒ ‘ حضرت شاہ رکن عالم ؒ ‘ حضرت بی بی پاک دامن ؒ کے مرحوم سجادہ نشین اور سابق گورنر پنجاب مخدوم سجاد حسین قریشی مرحوم کے 21ویں سالانہ ختم شریف(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
کی تقریب گزشتہ روز درگاہ عالیہ حضرت بہاء الدین زکریا ؒ کے احاطہ میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی ‘ سماجی ‘ مذہبی و زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ واضح رہے برسی کا اجتماع ملتان کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔ اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نے افطاری کا اہتمام کیا تھا ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے مخدوم زادہ زین حسین قریشی نے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور فرداً فرداً شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر صدیق خان قادری نے ادا کئے۔ ملتان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے عظام و نعت خواں نے حضورؐ کی شان میں منقبت پیش کی ‘دربار حضرت زکریا ؒ کے سجادہ نشین و میزبان مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے والد مخدم سجاد حسین قریشی ودیگر بزرگوں کیلئے دعائے مغفرت کروائی اس موقع پر انہوں نے ملک کی سالمیت اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مخدوم سجاد حسین قریشی ایک درویش صفت انسان اور سچے عاشق رسولؐ تھے۔ اولیاء اللہ کے مشن کی تکمیل اپنا فرض سمجھتے تھے ۔ وہ ملتان اور اہل ملتان سے محبت کرتے تھے وہ اہل ملتان کی ہر خوشی اور غمی میں پیش پیش ہوتے تھے یہی وجہ ہے کہ آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی سالانہ ختم شریف میں ہزاروں افراد کی شرکت مخدوم سجاد حسین قریشی سے محبت کا ثبوت ہے ۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے اور اپنے خانوادے کی طرف سے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ برسی میں شامل ہونے والی نمایاں شخصیات میں مخدوم کاظم رضا آف خیر پور‘ مخدوم روشن علی گردیزی ‘ مخدوم طارق عباس شمسی ‘معین قریشی ‘پیر ظہور قریشی‘سیدحامد سعید کاظمی‘ خواجہ جلال الدین رومی‘ سید حسین جہانیاں گردیزی‘حیدر عباس گردیزی‘ملک عامر ڈوگر ‘ بابو نفیس انصاری‘ زاہد گردیزی‘ سید زوہیب گیلانی‘ فقیر اللہ ‘ مشتاق خان کروڈیا‘ ملک جمال لابر‘ خالد حنیف لودھی‘ سید یزدانی گیلانی‘ بریگیڈیئرمقصود قریشی‘ ڈاکٹر آصف قریشی‘ سید سجاد بخاری‘ رانا عبدالجبار‘ میاں طارق عبداللہ‘ ملک سلیم لابر‘ ملک شعیب بوسن‘ صدیق خان قادری‘ خالد جاوید وڑائچ ‘ ملک غلام عباس کھاکھی‘ حافظ اقبال خاکوانی‘ ملک مظہر عباس راں ‘ علامہ فاروق احمد‘ عبدالقدوس‘ میجر مجیب‘ سلیم کملانہ‘ظہیر خان علیزئی‘ جاوید اختر انصاری‘ مفتی عبدالقوی‘ مخدوم زوار الحسن چشتی‘ رمضان شاہ فیضی‘ مخدوم زین الدین گیلانی‘علی اکبر انصاری‘ ڈاکٹر اختر ملک ‘ عاصم گولڑوی‘ ندیم قریشی‘ مخدوم علی عباس‘ اختر بھٹہ‘ رانا افسر ‘ جمشید دستی‘ مخدوم شیر شاہ ‘ خالد جاوید وڑائچ‘ میاں تنویر اے شیخ ‘حاجی احسان الدین قریشی‘عمران گردیزی‘ضمیر سنڈھل‘ سلیمان قریشی‘ شیخ سلیمان نعیم‘ ملک سلطان‘ ملک طاہر کھوکھر ‘ بابر شاہ ‘ عامر خان بادوزئی‘ پیر شوکت حسین ‘ ملک عاشق شجرا‘ رانا شیر افگن‘ عابد کھوکھر ‘ ملک رضوان عابد تھہیم‘ شیخ طاہر ‘ میاں مقبول ارائیں‘ عقیل اعجاز انصاری‘ اعجاز حسین جنجوعہ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ ملک ظہور بھٹہ ودیگر شریک تھے۔