فوڈ اتھارٹی کا جنوبی پنجاب میں کریک ڈاؤن‘ 8پوائنٹس سربمہر
ملتان (سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے سکرین،کھلے رنگوں،زائد المعیاد میدہ ،ناقص آئل کے استعمال ،ورکرز کی ذاتی صفائی، میڈیکل نا ہونے،حشرات کی بھرماربھرمار،گندے بدبودار (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
ماحول پر بیرون گیٹ ملتان میں ندیم دال بوندی یونٹ،میاں چنوں میں زاہد سویٹس اینڈ بیکرز اور راجن پور میں واقع زاہد سویٹس اینڈبیکرز کو سیل کر دیا۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سکرین ،ناقص پاؤڈر ،مصنوعی فلیورز،ویجیٹبل فیٹس،فنگس لگ میواجات،غیر معیاری سکمیڈ ملک کے استعمال،غلط لیبلنگ کرنے پر حق باہوآئس کریم یونٹ،شان فوڈز آئس کریم اورالکریم آئس کریم پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا۔مزید برآں مظفر گڑھ میں واقع اکرم ملک کولیکشن سنٹر کو مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ کرنے،گندے بدبو دار برتنوں کی موجودگی اور الحمید سوڈا واٹر یونٹ کو زنگ آلود مشنری،آلودہ پانی کے استعمال،کیمیکلز ،مصنوعی فلیورز اور مٹھاس کا استعمال کرنے پر سیل کر دیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر تے ہو ئے سابقہ نوٹس پر عمل نہ کر نے،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی اورصفائی کے ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو50,000کے جرمانے عائد کیے۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈیرہ غازی خان میں متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اُصولوں کی خلاف ورزی پر69,000کے جرمانے عائد کیے۔ڈویژن بھرمیں کارروائیوں کے دوران بر آمد شدہ1650لٹرمضر صحت ملاوٹی دودھ،1000نا قص آئس لولیز،400پیکٹ گٹکا ،بھار ی مقدار میں گلے سڑے پھل وسبزیاں،ناقص کھلی کریم،450 پیکٹ پاپڑ اوردیگر اشیاء تلف کر دی گئیں۔ ڈویژن بھر کی کارروائیوں کے دوران متعددفوڈ پوائنٹس،بیکرز ،ہوٹلز،پروڈکشن یو نٹس،ریسٹورنٹس اور کر یانہ سٹورز کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نو ٹسز جاری کیے گئے۔
فوڈ اتھارٹی