ریلوے کا سمر ویکیشن سپیشل عیدالفطر کے بعد راولپنڈی‘ کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ

ریلوے کا سمر ویکیشن سپیشل عیدالفطر کے بعد راولپنڈی‘ کراچی کے درمیان چلانے ...

ملتان (خصوصی رپورٹر) پاکستان ریلویز نے سمر ویکیشن سپیشل عید الفطر کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلانے کا اعلان کردیاہے۔ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ یہ سمر ویکیشن(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

سپیشل ٹرینیں راولپنڈی سے 18، 22، 26 اور 30 جون کی دوپہر اڑھائی بجے کراچی کیلئے روانہ ہوں گی۔ اسی طرح کراچی سے 20، 24 اور 28 جون کو سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں رات 8 بجے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گی۔یہ سمر ویکیشن سپیشل ٹرینیں حیدر آباد، روہڑی، خانپور بہاولپور، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، لاہور، گوجرانوالہ، وزیر آباد، گجرات، لالہ موسیٰ اور جہلم سٹاپ کریں گی۔سمر ویکیشن سپیشل ٹرینوں میں اے سی بزنس، اے سی سٹینڈرڈ اور اکانومی کلاس شامل ہو نگی۔اب بچے منائیں گرمیوں کی چھٹیاں اپنے بزرگوں اور پیاروں کے ساتھ، ریلوے نے ''سمر ویکیشن سپیشل'' کا اعلان کر دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...