وفاقی وزیر ریلوے کو ملک بھر میں ریلوے آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ

وفاقی وزیر ریلوے کو ملک بھر میں ریلوے آپریشنز سے متعلق تفصیلی بریفنگ

ملتان (خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بھروچہ کو ڈی جی پلاننگ مظہر علیشاہ نے ملک بھر میں ریلوے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ان کو(بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

پاکستان ریلوے کے انتظامی ساخت کے بارے میں بتایا گیا انہوں نے تمام صوبوں کو ریلوے بورڈ میں برابر نمائندگی کے لئے کہا۔انہوں نے ریلوے آپریشنز میں گہری دلچسپی ظاہر کی جو 7791 کلومیٹر تک وسیع کیا جائیگا۔وفاقی وزیر کو ML 1, ML 2, ML 3 کے بارے میں وضاحت دی گئی کہ2012-13 میں پاکستان ریلوے کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا۔لیکن آخری چار سالوں میں بہت سی تبدیلیاں ہوئیں۔ایک مکمل ترقیاتی حکمت عملی شروع ہوئی بالخصوص سیاسی تبدیلی۔وفاقی وزیر کو سرکاری نجی اشتراک کے بارے میں آگاہ کیا گیا جن میں اوقات کار کی پابندی ،صفائی ،ٹرین لائٹس اور ای ٹکٹ شامل ہیں۔انہیں مزید بتایا گیا کہ سی پیک پاکستان ریلوے کی ترجیحات میں شامل ہے۔چیئر مین وزارت ریلوے جاوید انور نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں تین ورک کے باعث ریلوے بلند ترین وصولی کی سطح پر پہنچا ۔وفاقی وزیر نے عید سرگرمیوں میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ عید کے موقع پر بزرگ شہریوں کو خصوصی رعائیت دی جائیں، ملاقات میں سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور گلزئی ،ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ ڈی جی ٹیکنیکل مریم گیلانی ،ڈی جی آپریشنز فیصل اسماعیل اور ممبر خزانہ شامل تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...