پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں‘ دیگر آمدنی میں ملازمین کا شیئر یقینی بنانیکا حکم

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں‘ دیگر آمدنی میں ملازمین کا شیئر یقینی ...

ملتان(وقائع نگار) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی میں سے ملازمین کا شیئر یقینی بنانیکا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں تمام میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجز کے پرنسپلز،(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

منیجنگ ہسپتالوں کے ایم ایس کو جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تشخیص ٹیسٹوں و دیگر فیسوں میں حکومتی حصہ 45فیصد‘متعلقہ ڈاکٹرزکا حصہ 35فیصد اور پیرامیڈیکل سٹاف کا حصہ 20فیصدہے تاہم چیف جسٹس آف پاکستان کے لاہور کچھ ہسپتالوں کے دورہ میں ہدایات انکے نوٹس میں لائی گئی کہ ملازمین کو انکا شیئر (حصہ) نہیں دیا جارہاہے۔ صحت کے تمام اداروں منیجنگ ہسپتالوں کے سربراہان متعلقہ ملازمین کو آمدنی میں حصہ کی تقسیم یقینی بنائی جائیں اور محکمہ صحت پنجاب کو رپورٹ جمع کرائیں تاکہ یہ رپورٹس چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جاسکیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر