جنوبی پنجاب بھر میں یوم القدس منایا گیا، مظاہرے، ریلیاں

جنوبی پنجاب بھر میں یوم القدس منایا گیا، مظاہرے، ریلیاں

ملتان‘ مظفر گڑھ‘ کبیرو والا‘ ڈیرہ غازی خان‘ سخی سرور‘ تونسہ شریف (سٹی رپورٹر‘ نمائندگان) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بھی یوم القدس منایا گیا۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل‘ مجلس وحدت المسلمین‘ آئی ایس او‘ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت دیگر تنظیموں کے زیراہتمام قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر شرکاء نے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کے پتلے(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

بھی نذرآتش کئے گئے۔ اس سلسلہ میں ملتان سے سٹی رپورٹرکے مطابق ملک بھر کی طرح ملتان میں یوم القدس منایا گیا اور اسرائیلی بربریت کے خلاف معصوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملتان میں بھی ریلیوں کا اہتمام کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد شاہ گردیز سے تحریک آزادی القدس، آئی ایس او، مجلس وحدت المسلمین کے زیراہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت آئی ایس او کے مرکزی چیف سکاوٹ زاہد مہدی، سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کی۔ ریلی منظم انداز میں منعقد کی گئی۔ آئی ایس کے رضا کاروں نے بھی سیکیورٹی فرائض سرانجام دیئے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے جھنڈے، بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاء کے چہروں پر گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شاور سے پانی چھڑکا جاتا رہا۔ ریلی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں امریکی صدر اور اسرئیلی وزیراعظم کے پتلے بھی نذر آتش کئے گئے۔ ریلی کے شرکا ء سے علامہ اقتدار نقوی، علامہ سبطین شاہ، زاہد مہدی، نوید، ڈاکٹر موسیٰ کاظم نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہم یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہیں۔ قبلہ اول کی آزادی ناگزیر ہے، یوم القدس کے موقع پر امت کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل اور امریکہ کو نکیل ڈالیں۔ علاوہ ازیں شیعہ علما کونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام سورج میانی سے نواں شہر چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی سے سید علی رضا نقوی، سید محمد شاہ، مولاناکاشف ظہور نقوی، سید ذیشان حیدر شمسی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ظلم نہیں جو فلسطینیوں پر نہ ڈھایا گیا ہو ، امت مسلمہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ اسرائیل کاناپاک وجود مسلمانوں کے دل میں خنجر کی مانند ہے، اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ جب فلسطینیوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اقوام متحدہ بھی بربریت کو روکنے میں موثر کردار ادا کرے ،ریلی میں بشارت قریشی ، انیس حیدر ، سید محمد علی رضوی ، کامران حیدر، یاسر علی ، علی قاسم ، مولانا حسین بخش، مولانا مصطفی خان ، مولانا سجاد علی نقوی ، باقر بلوچ ، مجاہد حسین ، محمد یوسف ، میثم رضا ، مرید عباس ودیگر بھی شریک تھے ۔مظفرگڑھ سے بیورو رپورٹ کے مطابق جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر ضلع مظفرگڑھ میں آ ٹھ جون کو جمعہ المبارک کو عزاداری کونسل نے یوم القدس کے طور پر منایا ضلع بھر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات سے مقررین نے خطابات کیلئے اور بعدنمازجمعہ احتجاجی ریلیاں بھی نکالی گئیں جتوئی،علی پور،محمود کوٹ،شاہجمال،رنگ پور،روہہلانوالی میں عزاداری کونسل کے عہدیداران کی قیادت میں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔جن سے سید دیدار علی زیدی،حیدر علی حیدری،مولانا سجاد قمی،مولانا صابر حسین قمی،مولانا شاہد حسین سبحانی،ڈاکٹر فیض عباس،اکبر خان گوپانگ،رائے عابد حسین سہو،فدا حسین جعفری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا مقررین نے قبلہ اول پر اسرائیل کے ناجائز تسلط کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ۔یکجہتی کیا۔مظفرگڑھ شہر میں القدس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عزاداری کونسل کے ضلعی کوارڈینیٹر،ضلعی رہنما شیعہ علماء کونسل سید اختر حسین بخاری نے کہا قبل اول مسلمانوں کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جس نے فلسطینی مسلمانوں کو وطن سے بے دخل کر کے ایک نا جائز ریاست قائم رکھی اور مقدس مقام بیت المقدس پر تسلط جما رکھا ہے انہوں نے کہا افسوس کا مقام ہے مسلم حکمران با ہم دست وگریبان ہیں ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار جمع کیے جارہے ہیں لیکن قبلہ اول اور مظلوم فلسطینی عوام کی خبر لینے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا کو یکجا ہو کر فلسطین کے اندر اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی روک تھام کرنی ہو گی اور عالمی سطح پر ارض فلسطین اور قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثر آ واز بلند کرنی ہو گی سید اختر حسین بخاری نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کے لیے ہمیں تمام تر نفرتوں کو مٹا کر پاکستان کو مضبوط بنانا ہو گا تاکہ ہم عالمی سطح پر مظلوم فلسطینی کے حقوق کے دفاع کا فریضہ سر انجام دے سکیں گیکبیروالا‘بارہ میل (سٹی رپورٹر‘نمائندہ پاکستان کے مطابق ملک بھر کی کبیروالا شہر میں بھی ’’یوم القدس ‘‘ جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا ۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیش کبیروالا کے زیر اہتمام امام بارگاہ ایریاں کبیروالا سے ’’القدس ریلی ‘‘ نکالی گئی،اولڈ کچہری روڈ سے ہوتی ہوئی چوک ٹاؤن ہال کبیروالا پر پہنچی،جہاں پر شرکاء ریلی سے جامعہ امام علی کبیروالا کے پرنسپل مولانا سید مرید کاظم کاظمی ،متحدہ مجلس عمل تحصیل کبیروالا کے جنرل سیکرٹری مولانا غلام شبیر بہشتی ،فرخ رضا،سید سہیل عابدی،رفاقت حسین جوئیہ،ملک ارسلان ،عمار یاسر ،قاسم علی،عرفان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے مسلمانوں پر مظالم کی اہم وجہ ملت اسلامیہ کے درمیان اتفاق واتحاد کا نہ ہونا ہے ،جس دن دنیا بھر کے مسلم حکمران اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف ہوگئے ،وہ دن مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی کا دن ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی تک امریکہ اور اسکے گماشتوں کے خلاف کلمہ جہاد بلند کرتے رہیں گے۔ریلی کے اختتام پر امریکہ،اسرائیل کے قومی پرچم نذر آتش کئے گئے اور دونوں ممالک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ڈیرہ غازیخان سے سٹی رپورٹر کے مطابق شیعہ علماء کو نسل کے زیر اہتمام قبلہ اول پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور صیہونی مظالم کے خلاف یوم القدس ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ریلی مرکزی امام بارگاہ سے نکالی گئی جو پاکستانی چوک تک اختتام پذیر ہوئی مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کی کال پر پاکستان کے دیگر شہرو ں کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ سجاد حُسین انقلابی،علامہ شاہد حُسین نقوی،میاں ضیغم عباس صدیقی نے ریلی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشتگردی کا بانی اور موجد ہے، جبکہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کا خون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے، جبکہ امریکا اسرائیل کو اربوں ڈالر کا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہو رہا ہے، امریکی سربراہی میں نام نہاد مسلم حکمرانوں کو اکھٹا کرکے اسرائیل کا تحفظ کرنے کیلئے اتحاد تشکیل دیئے جا رہے ہیں مسلمان اقوام کو چاہئیے کہ متحد ہو کر قبلہ اول کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں، یہ مسلم امہ کی کمزوری ہے کہ آج 70 برس سے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل قبلہ اول پر قابض ہے اور مسلم امہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ امام خمینی نے آج جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر مظلوموں اور ظالموں میں واضح فرق بتا دیا ہے، آج پوری دنیا میں امام خمینی کے فرمان کے مطابق مسلمانوں سمیت دیگرمذاہب کے لوگ بھی القدس ریلیاں اور مظاپرے منعقد کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر اقوامِ متحدہ اور علام اسلام خاموش تماشائی کیوں بنا ہوئے ہیں ہمارے نام نہاد لیڈران نے امریکہ اور اسرائیل کی خشنودی حاصل کرنے کے لئے فلسطین کے حق میں آج تک کوئی بیا ن بھی جاری نہیں کیاگیاواحد شیعہ علما کونسل ہر سال فلسطین بھا ئیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان کے تمام اضلاع میں یوم القدس میں ریلیاں نکالتے ہیں اس کا مطلب اسرائیل اور امریکہ کو یہ باورر کرانا ہے کہ مسلمان قو آج بھی ایک زندہ قو م ہے۔سخی سرور سے نامہ نگار کے مطابق سخی سرور میں مجلس وحدت مسلمین اور دیگر جماعتوں کے جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کے حوالے سے یوم القدس ریلی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں اہل تشیع اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی امام بارگاہ حیدریہ سے شروع ہوئی۔ ریلی میں شرکاء کے مردہ باد امریکہ ‘مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعروں سے شہر گونج اٹھا۔ ریلی سے علماء کرام مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انعام حیدر زیدی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چالیس ممالک کے اتحاد نے ٹرمپ کے ہاتھوں پر بیعت کر رکھی ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام پر عالم اسلام نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے‘ اسلام دشمن عناصر امریکہ اسرائیل مسلمانوں کو تباہ کر رہے ہیں اور اسلامی ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے‘ قبلہ اول کو آزاد کراکے دم لیں گے۔تونسہ شریف سے تحصیل رپورٹرکے مطابق یہود و نصاریٰ مسلمانوں کے ازلی دشمن ہیں‘ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلئے مسلم قوم حکمران متحد ہوجائیں ‘نہتے فلسطینوں کو تباہ کیا جارہا ہے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا جارہا ہے صدر متحدہ مجلس عمل تحصیل تونسہ رشید احمد اختر فقہ جعفریہ کے رہنما مولانا الطاف حسین کلاچی۔ تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک تونسہ شریف میں یوم القدس کے حوالے سے متحدہ مجلس عمل اور فقہ جعفریہ کے راہنماوں نے جلسہ کیا مولانا الطاف حسین کلاچی راہنما فقہ جعفریہ پرنسپل مدرسہ باب القلوم سید اشفاق حسین خطیب مسجد قائم ،صدر متحد مجلس عمل تونسہ پروفیسر رشید احمد اختر عاشق حسین لنگاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری متحدہ مجلس عمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہود و نصاری مسلمانوں کے اذلی دشمن ہیں ہر جگہ مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے مسلمان اور حکمران متحد ہو کر انکی عالمی دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں غریب مسلم ممالک پر یہود و نصاری ظلم کر کے مسلمانوں کی غیرت کو للکار رہے ہیں اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ان سے چھٹکارا ممکن ہے حکمران تمام اختلافات بھلا کر انکے عالمی دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کریں

مزید : ملتان صفحہ آخر