عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہوچکا‘ علامہ مظہر سعید کاظمی

عالم اسلام کا اتحاد ناگزیر ہوچکا‘ علامہ مظہر سعید کاظمی

ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان بھر سمیت ملتان میں بھی خطبہ جمعۃالمبارک کو بطور جمعۃالوداع ادا کیا گیا ،تمام مکاتب فکر اور مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے اس موقع پر خطبات جمعہ اسی مناسبت سے ہوئے۔علمائے کرام نے تحفظ حرمین شریفین ، تحفظ قبلہ اول بیت المقدس ،استحکام (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

پاکستان، جذبہ ایثار ودیگر موضوع پر خطبات دیئے اورعالم اسلام کے استحکام ، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،اس سلسلہ میں شاہی عید گاہ میں ممتاز عالم دین علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے شاہی عید گاہ نے جمعۃ الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت متحد ہوجائے عالم اسلام کا اتحادد ناگزیر ہوچکا ہے، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم اعلیٰ علامہ عنایت اللہ رحمانی نے مرکزی جامع مسجد اقصیٰ اہلحدیث میں جمۃالوداع کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فرقہ واریت زہر قاتل ہے ، امت کو چاہیے کہ اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھام لے اور مل کر اسلام دشمنوں کو شکست دے۔ جا مع انوارالاسلام میں جمعۃ الوداع سے خطاب کرتے پاکستان علماء کونسل ضلع ملتان کے صدر صاحبزادہ علامہ انوارالحق مجاہد نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے آج فلسطین ،شام،حلب،کشمیر میں مسلمانوں پر جو ظلم ہورہا ہے اس پر جو خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں وہ اللہ کے عذاب کو آواز دے رہے ہیں۔ ظلم پر خاموشی بھی ظلم ہوا کرتی ہے، دربار حافظ جمال اللہ ملتانی ؒ کے خطیب علامہ صاحبزادہ حفیظ اللہ شاہ مہروی نے جمعۃ الوداع اور یوم القدس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اسے یہودیوں کے ناپاک عزائم اور ان کا دارالخلافہ ختم کرکے مسلمانوں کے حوالے کیا جائے،دعوت ذکرو فکر ڈیرہ اللہ ھو نیو ملتان میں جامع مسجد الجنت میں امیر دعوت ذکر وفکر خواجہ محمد یوسف نقشبندی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری آپریشن ردالفساد پر پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنے تن من دھن کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیااوردہشت گردوں کی کمرتوڑ دی۔پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مظہر سعید کاظمی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...