چوکیدار کا 7سالہ بیٹا کینسر‘ 5سالہ بیٹا دل کا مریض‘ تعاون کی اپیل

چوکیدار کا 7سالہ بیٹا کینسر‘ 5سالہ بیٹا دل کا مریض‘ تعاون کی اپیل

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) ڈی ایچ کیو ہسپتال کے درجہ چہارم کے ملازم چوکیدار اللہ بخش نے اپنے معصوم بیٹوں کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ میراسات سالہ بیٹا محمد محسن جوکہ2013 سے کینسر (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے مرض میں مبتلا ہے اور جبکہ پانچ سالہ بیٹا مجتبیٰ ہارٹ کے مرض میں مبتلا ہے،محمد محسن کا لاہور شوکت خانم ہسپتال علاج کروا رہا ہوں جبکہ دوسرے بیٹے مجتبیٰ کا ملتان چلڈرن کمپلکس میں علاج کروا رہاہوں،محمد محسن کی کینسر کیوجہ سے ایک آنکھ بھی ضائع ہو چکی ہے۔چوکیدار اللہ بخش نے مزید بتایا کہ میں نیشنل بنک سے ایڈوانس تنخواہ کی مد میں دو مرتبہ4 لاکھ روپے لون بھی لے چکا ہوں اور بیوی کے کچھ زیور فروخت کئے اور کچھ لوگوں سے ادھار پکڑا تاکہ بیٹوں کا علاج بہتر ہوسکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میراتحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ میں1/3L میں ذاتی گھر بھی تھا جوکہ میرے سگے بھائیوں نے گرا کر زمین پر قبضہ کرلیا اور والدین کی جائیداد میں حصہ دینے سے بھی انکاری ہیں اورحصہ مانگنے پر میرے سگے بھائی بھتیجے مجھے قتل جیسی سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر دو ماہ بعد کینسر میں مبتلا اپنے بیٹے محمد محسن کو لاہور شوکت خانم ہسپتال چیک اپ کیلئے لیکر جانا پڑتا ہے اب اتنی حیثیت نہیں کہ میں اپنے بیٹے کو لاہور چیک اپ کیلئے لے جاؤں کیونکہ جو کچھ تھا اپنے بیٹوں پر لگا چکا ہوں اب کمر برداشت نہیں کرتی۔ اس لئے میں ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ خدا ترسی کرتے ہوئے میرے ساتھ مالی تعاون کردیں ۔ اگر کوئی مخیر حضرات میرے ساتھ مالی تعاون کر نا چاہے تو درج ذیل نمبر 0302-8368001 پر رابطہ کرسکتا ہے اور ساری زندگی میں انکااحسان مند رہونگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر