حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق‘ لڑکی کی خودکشی

حادثات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق‘ لڑکی کی خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ میلسی‘ محسن وال (وقائع نگار‘ نمائندگان) منی بس اور کار کے تصادم میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 50سالہ شخص چل بسا جبکہ 15سالہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی۔ اس حوالے سے ملتان سے وقائع نگار کے مطابق رومی کاٹن فیکٹری کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے گر کر 50سالہ حق نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناء ٹریفک کے مختلف حادثات(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
میں آفتاب احمد‘ اسلام‘ حارث‘ دانش سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ علاوہ ازیں ماڈل ٹاؤن ٹی چوک کے قریب واقع ٹویوٹا اٹلس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس کو ریسکیو کی فائربریگیڈ ٹیموں نے بروقت قابو کرلیا اور مزید نقصان ہونے سے بچالیا گیا ہے۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان‘ سپیشل رپورٹر کے مطابق منی بس اورکارمیں تصادم میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اورایک لڑکاشدید زخمی ہوگیابتایاجاتاہے کی محلہ دھرم پورہ میلسی کی فیملی کے مشتاق احمد اپنی والدہ پارسہ بیگم بھتیجے اورنگزیب اورجہانزیب کے ہمراہ کارمیں سوارہوکربہاولپورسے میلسی آرہے تھے جب وہ علاقہ میرانپورکے قریب پہنچے تومخالف سمت سے آنے والی تیزرفتارمنی بس بے قابوہوکرکارپرچڑھ گئی جس کے نتیجے میں مشتاق احمد اسکی والدہ پارسہ بیگم بھتیجااورنگزیب جاں بحق اورجہانزیب شدید زخمی ہوگیاجسے طبی امداد کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورداخل کردیاگیا۔محسن وال سے نمائندہ پاکستانکے مطابق بستی مانک ہرا ج میں 15سالہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی دوائی پیکر خودکشی کرلی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے علاقہ بستی مانک ہراج میں 15سالہ لڑکی نے گھر یلو جھگڑے پر زہریلی دوائی پیکر خودکشی کرلی۔ دائرہ دین پناہ سے نامہ نگارکے مطابق بستی سمندری گفتارآباد کے رہائشی مزدورمحمدبلال تھہیم کی2سالہ بچی دعابلال شدیدگرمی برداشت نہ کرسکنے کے باعث جاں بحق ہوگئی،جسے نمازجنازہ کے بعدقبرستان میاں جیون میں سپردخاک کردیاگیا۔
جان لے لی