سابق وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بھائی پر دہشت گرد حملہ‘ بال بال بچ گئے
بہاولپور‘ قائم پور‘ جمال پور‘ حاصل پور (نمائندگان) َ 8بجے صبح شیخواہن شریف میاں ریاض حسین پیرزادہ سابق وفاقی وزیر کے ڈیرہ پر 3دہشتگرد جو کہ ہنڈا سوک کار پر سوار تھے ڈیرہ میں داخل ہوگئے اور فائرنگ شروع کردی‘ ڈیرہ پر میاں ریاض حسین پیرازدہ کے بھائی میاں سجاد حسین پیرزادہ سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاول پور، میاں اسد عباس پیرزادہ، میاں فضل عباس پیرازدہ سمیت کافی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
تعداد میں مہمان موجود تھے‘ تمام افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی، تینوں دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہونے لگے تو میاں سجاد حسین پیرازدہ کے سکیورٹی گارڈز نے دہشتگردوں کا پیچھا کیا بستی مظہر آباد کے مقام پر ایک دہشت گرد غضنفر عباس بوہڑ گاڑی سمیت پکڑ لیا گیا اور پولیس کے حوالہ کردیا گیا جبکہ دیگر دو نامعلوم دہشت گرد فرار ہوگئے۔ پولیس نے کاروائی شروع کردی ہے۔ واقعہ کی اطلاع تحصیل حاصل پور و خیرپور ٹامیوالی میں پھیلتے ہی لوگوں میں غم و غصہ کی لہر پھیل گئی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے میاں سجاد حسین پیرزادہ پر فائرنگ کی شدیدمذمت کی ہے۔ راؤ اللہ رکھاکنوینر پیرزادہ گروپ نے کہا کہ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں جلد ازجلدباقی مفرور دہشتگر د گرفتار کرکے انہیں سزا دی جائے ۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل ریاض حسین پیرزادہ کے والدشاہ نواز پیرزاہ کوبھی دہشت گرد حملہ میں ہلاک کردیاگیاتھا‘ میاں ریاض حسین پیرزادہ اوران کے بھائی سجاد حسین پیرزادہ کوبھی سکیورٹی تھریٹس ملتے رہتے تھے ‘حال ہی میں میاں ریاض حسین پیرزادہ کوبھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں اورانہیں لیبیا کے نمبر سے کال کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرمبینہ دہشت گردعنصر کوحراست میں لے لیاہے‘ تفتیش جاری ہے‘ مزید انکشاف کی توقع کی جارہی ہے۔