مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 6میں کمی

مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری‘ 15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘ 6میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپورٹر )ادارہ برائے شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔7جون 2018ء کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.51 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر سے 53 اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 32اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘پیاز‘ آلو‘کیلا‘چکن (فارمی)(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
‘چینی‘شرٹ‘ سرخ مرچ پسی ہوئی‘ بڑا گوشت‘گڑ‘ ادرک‘ ایل پی جی گیس سلنڈر‘گھی‘ سرسوں کا تیل‘دال ماش کی قیمتوں میں اضافہ‘آٹے کا تھیلا‘انڈے(فارمی)‘دال مسور‘ گندم‘دال مونگ اور دال چنا کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاول باسمتی ٹوٹا‘چاول اری 6‘ بریڈ پلین‘ مٹن‘تازہ دودھ‘ دہی‘خشک دودھ‘ کوکنگ آئل‘ گھی ٹین پیک‘نمک‘چائے کی پتی‘دال پلیٹ‘ گوشت پلیٹ‘ چائے کی پیالی‘ سگریٹ‘ کپڑا‘لان سوٹ ‘مردانہ و زنانہ سینڈل‘بجلی و گیس چارجز‘ صابن‘ ماچس‘ پٹرول‘ڈیزل اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا۔