آزادامیدوار کے حامیوں‘ وکلاء کلرک کے مابین تصادم‘ محسن وال کچہری میدان جنگ میں تبدیل

آزادامیدوار کے حامیوں‘ وکلاء کلرک کے مابین تصادم‘ محسن وال کچہری میدان جنگ ...

محسن وال(نمائندہ پاکستان) کچہری کا احاطہ میدان جنگ بن گیا ،تحصیل کچہری کے احاطہ میں معمولی تلخ کلامی پر وکلاء کے کلرک اور آزاد امیدوار پرویز اختر حسینی کے حامیوں میں تصادم،جھگڑے کے دوران دونوں اطراف سے تھپڑوں،مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے‘پولیس کی بھاری نفری طلب۔ میاں چنوں حلقہ پی پی 207کے آزاد امیدوار(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

برائے ایم پی اے چوہدری پرویز اختر حسینی کاغذات نامزدگی جمع کروانے ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچے تو اسی دوران وکلاء کے کلرکوں اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں معمولی تلخ کلامی پر تصادم ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید جھگڑے میں تبدیل ہوگیا اور دونوں اطرا ف سے تھپڑوں،مکوں اور کرسیوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں 4سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ موقع پر موجود کئی افراد لڑائی میں کود پڑے تو کئی لڑائی ختم کروانے میں لگے رہے ۔ عدالت میں کا احاطہ ایک گھنٹے تک میدان جنگ بن رہا،بعدازاں پولیس تھانہ سٹی کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...