ایل ایم کیو روڈ پر کراؤن فیلیئر ناقابل مرمت قرار‘ نئی لائن کی منظوری

ایل ایم کیو روڈ پر کراؤن فیلیئر ناقابل مرمت قرار‘ نئی لائن کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)کچہری چوک کے قر یب ایل ایم کیو روڈ پر جمعرات کے روز ہو نے والا کراؤن فیلیئر ناقابل مر مت قرار دیئے جانے پر منیجنگ ڈائر یکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے نئی(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
سیوریج لائن کی تنصیب کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ کچہری چوک کے قریب (18) انچ کی سیوریج لائن جو کہ (37) سال پرانی اور اپنی طبعی عمر پو ری کر چکی تھی اس پر جمعرات کے روز کر اؤن فیلیئر رو نما ہو اتھا اور مو قع کے معائنہ کے دوران ایم ڈی واسا نے ڈپٹی ڈائر یکٹر سیو ریج نارتھ ڈویژن عارف عباس کو راتوں رات کر اؤن فیلیئر کی مرمت کر نے کا حکم دیا تھا تا ہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کر اؤن فیلیئر کی مر متکیلئے کیے جانے والے اقدامات کے دوران سیوریج لائن انتہائی بو سیدہ پائی گئی اور اس کو ناقابل مر مت قرار دیا گیا اور مین ہو ل ٹو مین ہو ل (100) فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن ڈالنے کی سفارش کی گئی جس پر ایم ڈی واسا نے کر اؤن فیلیئر کے مقام پر نئی سیوریج لائن ڈالنے کی اجازت دیتے ہوئے منصوبہ ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر نے کا حکم دیا ہے تاکہ اہم اور مصروف شاہراہ کو ٹر یفک کیلئے جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔
منظوری