پشاور، چچازادنے مسجد میں بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

پشاور، چچازادنے مسجد میں بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

پشاور(صباح نیوز) پشاور میں مسجد کے اندر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے شہید آباد میں مسجد کے اند ایک ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔فائرنگ کے دوران مسجد کی دیوار اور گیٹ پر بھی گولیاں لگیں۔پولیس نے زخمی ہونے والے شخص کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

متاثرہ شخص اور ملزم آپس میں چچازاد بھائی تھے اور دونوں کے درمیان کوئی گھریلو تنازع چلا آرہا تھا۔ذرائع کے مطابق زخمی شخص نے جان بچانے کیلئے مسجد میں پناہ لی تھی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے مسجد کی بے حرمتی کیخلاف ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

مسجد فائرنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...