بجلی کا بدترین بحران، 12گھنٹے لوڈشیڈنگ ٹرپنگ، عوام بے حال

بجلی کا بدترین بحران، 12گھنٹے لوڈشیڈنگ ٹرپنگ، عوام بے حال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملک میں بجلی کا بحران بدترین ہو گیا۔ طلب اور رسد میں فرق 5 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا۔ لوڈشیڈنگ (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کا دورانیہ12گھنٹے تک پہنچ گیا۔ بیشتر علاقوں میں ہر 5سے 10منٹ بعد ٹرپنگ سے صارفین کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ‘ روزہ دار اور معتکف اذیت سے دوچار ہو گئے -ملتان شہر میں 2 سے4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ضلعی صدر مقامات پر 4 سے 6 گھنٹے اور چھوٹے شہروں میں 8گھنٹے اور دیہات میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے سے مئی اور جون 2018ء میں تمام اندازے غلط ہوگئے ہیں۔ پاور سیکٹرذرائع کے مطابق مئی 2018ء میں بجلی کی طلب اور پیداوار 17 ہزار میگاواٹ سے 18 ہزار میگاواٹ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ رمضان المبارک کی وجہ سے ائیرکنڈیشنرز کے استعمال میں بہت اضافہ ہونے سے بجلی کی طلب 23 ہزار میگاواٹ سے 24 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ رمضان المبارک اور شدیدگرمی میں شہر بجلی بحران سے پریشان ہوگئے ہیں۔