ریلوے ملتان کو جنوری تا مئی 2018ء میں 17کروڑ روپے سے زائد آمدن‘ رپورٹ ہیڈکوارٹر ارسال

ریلوے ملتان کو جنوری تا مئی 2018ء میں 17کروڑ روپے سے زائد آمدن‘ رپورٹ ہیڈکوارٹر ...

ملتان (خصوصی رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے رواں مالی سال کی دوسری ششماہی کے 5ماہ میں 17کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل کرکے رپورٹ ہیڈکوارٹر روانہ کر(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

دی ہے۔ اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ پانچ ماہ کے دوران ریلوے انتظامیہ ملتان نے مسافر ٹرینوں کی مد میں دو ارب ایک کروڑ 17لاکھ 80ہزار اور کوچنگ میں 5کروڑ 34لاکھ 49ہزار‘ گڈز ٹرینوں کی مد میں 50کروڑ 79لاکھ تیرہ ہزار جبکہ متفرق کی مد میں 17کروڑ 10لاکھ 59ہزار روپے کی آمدن حاصل کی اور دیئے گئے ٹارگٹ سے 17کروڑ 43لاکھ 84ہزار روپے زائد آمدن حاصل کرکے ہیڈکوارٹر کو رپورٹ پیش کردی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ملتان سے فیصل آباد‘ کراچی‘ راولپنڈی اور سمہ سٹہ سے امروکا کیلئے بندٹرینیں بحال کردی جائیں تو آمدن میں غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر