پاکستان بزنس کمیونٹی کے صدر اور سماجی رہنماء ابوبکر میمن اور ڈاکٹر طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام

پاکستان بزنس کمیونٹی کے صدر اور سماجی رہنماء ابوبکر میمن اور ڈاکٹر طارق یوسف ...
پاکستان بزنس کمیونٹی کے صدر اور سماجی رہنماء ابوبکر میمن اور ڈاکٹر طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام

  

جدہ (محمد اکرم اسد) پاکستان کمیونٹی کی جانب سے دوستوں کیلئے سحر اور افطار کا سلسلہ جاری ہے ۔پاکستان بزنس کمیونٹی کے صدر اور سماجی رہنماء ابوبکر میمن اور ڈاکٹر طارق یوسف میمن کی جانب سے ایک پروقار افطار و ڈنر کا اہتمام اسپنزر ہال میں کیا گیا تھا۔

تقریب میں مقامی تاجر سعودی بھائیوں ، بزنس کمیونٹی کے علاوہ  سماجی، دینی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جن میں مسعود احمد پوری، نذیر احمد میمن، فضل الرحمان میمن، مذہبی اسکالر قاری عبد الباسط، قاری آصف،  ایڈمرل علی سعید غامدی، ولید الشہری، عبیداللہ العوفی، ہانی العوفی، صالح مبارک، ظفر ملک ،چودھری وحید اور شریف زمان اور پاکستانی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

حاضرین نے ابوبکر میمن صاحب کے فلاحی کاموں کو سراہا بلخصوص تھر کے باسیوں کے لیے فراہمی آب کے سلسلے میں جو خدمات وہ سرانجام دے رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ابوبکر میمن کہا ہم سبھی کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا ہو گا اور اپنی اپنی سطح پر وطن عزیز کی خدمت کرنی ہو گی۔ مملکت کے حوالے سے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ملک سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی صحت و درازی عمر کی دعا کی ۔

انہوں نے سعودی وژن 2030 کو سراہا اور امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں مملکت میں معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی کو حاصل ہوں گے۔

مزید : عرب دنیا