عمران خان کے گھر سبزی ن لیگ کا کون سا وزیر بھیجتا تھا ؟ ریحام خان کا انکشاف جان کر نواز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

عمران خان کے گھر سبزی ن لیگ کا کون سا وزیر بھیجتا تھا ؟ ریحام خان کا انکشاف ...
عمران خان کے گھر سبزی ن لیگ کا کون سا وزیر بھیجتا تھا ؟ ریحام خان کا انکشاف جان کر نواز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریحام خان کی کتاب نے اشاعت سے قبل ہی ہنگامہ برپا کررکھا ہے، انکشافات سے بھرپور اس کتاب میں نہ صرف عمران خان کی ذاتی زندگی سے پردہ اٹھایا گیا ہے بلکہ دیگر کئی سیاستدانوں کو بھی مبینہ طور پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ اپنی اس کتاب میں ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے گھر سبزی مسلم لیگ ن کا وزیر بھیجا کرتا تھا۔

ویب سائٹ ہم سب کے مطابق ریحام بتاتی ہیں کہ بنی گالہ میں رہتے ہوئے انہیںکبھی سبزی وغیرہ منگوانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ ہمیشہ تازہ ہائبرڈ، آرگینک سبزیاں آ جاتی تھیں۔ ایک دن انہوں نے جامنی رنگ کی بند گوبھی دیکھی تو استفسار کیا یہ سب سبزیاں اور سلاد کہاں سے آتا ہے؟ تو انہیں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کے سابق وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کے فارم ہاوس سے آ رہی ہیں۔

ریحام خان نے اپنی کتاب میں شہباز شریف کے ساتھ انٹرویو کا احوال بھی بیان کیا ہے ۔ ریحام خان بتاتی ہیں کہ ان کی شہباز شریف سے ایک انٹرویو میں ملاقات ہوئی تھی، جب وہ انٹرویو کرنے گئیں تو انہیں ایک ڈرائنگ روم میں بٹھا دیا گیا جہاں اور لوگ بھی خوش گپیوں میں مصروف تھے۔لیکن جیسے ہی شہباز شریف کمرے میں داخل ہوئے تو جیسے سب کو سانپ سونگھ گیا اور کمرے میں ایک دم سناٹا چھا گیا۔ ریحام خان کے مطابق شہباز شریف کے اطوار کسی فوجی جرنیل جیسے تھے۔ پورے انٹرویو میں انہوں نے نہایت سنجیدگی اور متانت سے گفتگو کی۔ پورے انٹرویو میں نہ انہوں نے مسکراہٹیں اچھالیں اور نہ کوئی کنایتاً یا اشارتاً گفتگو کی۔ جیسا کہ ان کو کئی پاکستانی شخصیات کے ساتھ پروگرام کرتے یا انٹرویو کرتے ہوئے تجربہ ہوا۔ بلکہ انٹرویو کے بعد انہوں نے مجھے پدرانہ انداز میں ڈانٹا کہ انٹرویو کافی سخت تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سیاست