” عمران خان نے خاتون سیاستدان کو اپنی گھڑی کی تصویر بھیجی تاکہ ۔۔۔ “ ریحام خان نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

” عمران خان نے خاتون سیاستدان کو اپنی گھڑی کی تصویر بھیجی تاکہ ۔۔۔ “ ریحام ...
” عمران خان نے خاتون سیاستدان کو اپنی گھڑی کی تصویر بھیجی تاکہ ۔۔۔ “ ریحام خان نے انتہائی شرمناک بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک خاتون ایم این اے کو اپنی ’خاص‘ تصاویر بھیجیں تو خاتون نے یقین کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد عمران خان نے یقین دلانے کیلئے اپنی گھڑی ساتھ رکھی اور تصاویر بنا کر بھیجیں۔
ویب سائٹ ہم سب کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی میں عورتوں کا استحصال کیا جاتا ہے، بہت سی لڑکیاں اس چکر میں وہاں خوار ہوتی تھیں،عمران خان کے ایک نہایت قریبی دوست کو ایک لڑکی کا اسقاط حمل بھی کروانا پڑا ۔
عائشہ گلالئی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں اس کے بارے میں کچھ کچھ علم تھا، گلالئی زیادہ سیریس ہو گئی تھی اور شادی کے خواب دیکھنے لگی تھی۔گلالئی کے گندے مسیجز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ایک ایم این اے خاتون جو پاکستان کی ساری سیاسی پارٹیوں کا چکر لگا چکی ہیں اور میک اپ رومز میں بیٹھ کر کافی باتیں بتایا کرتی ہیں۔ عمران خان نے گلالئی کو جو ”خاص تصاویر“ بھیجی تھیں، اس سے پہلے یہ تصاویر اس خاتون ایم این اے کو بھیجی گئیں تھیں۔ اس پر اس خاتون ایم این اے نے کہا میں کیسے مان لوں یہ تصاویر تمہاری ہیں تو عمران خان نے اپنی ”گھڑی“ ساتھ رکھ کر تصاویر بنا کر بھیجی تھیں۔
ریحام خان نے کہا کہ عمران ایک موقع پر واقعی گلالئی سے شادی کرنا چاہتا تھا ، اس کے پیچھے مقصد یہ تھا کہ عمران جو خود پختون نہیں ہے وہ پختونوں میں اپنا ووٹ بینک بنانے اور ایک رشتہ کے تاثر کو اجاگر کرنا چاہتا تھا۔