حمزہ علی عباسی جہانگیر ترین کے خلاف کیا کام کرکے پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں؟ ریحام خان نے سب سے حیران کن بات کہہ دی

حمزہ علی عباسی جہانگیر ترین کے خلاف کیا کام کرکے پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں؟ ...
حمزہ علی عباسی جہانگیر ترین کے خلاف کیا کام کرکے پارٹی چھوڑنا چاہتے ہیں؟ ریحام خان نے سب سے حیران کن بات کہہ دی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک موقع پر حمزہ علی عباسی جہانگیر ترین کو ایکسپوژ کرکے پارٹی چھوڑنا چاہتے تھے۔

ویب سائٹ ہم سب کے مطابق حمزہ علی عباسی کے حوالے سے ریحام خان نے کہا اس سے زیادہ ”موزوں“ آدمی اس کام کے لیے عمران کے پاس اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔ حمزہ عباسی انہیں کافی عرصے سے ای میلز کرتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے ای میل کی کہ میں جہانگیر ترین اور ایک انصافی لیڈر کو ”ایکسپوز“ کر کے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ رہا ہوں، وہ ای میل میرے پاس موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حمزہ عباسی نے کچھ عرصہ قبل ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اگر کتاب پبلش کی تو پی ٹی آئی نے ایجنسیز کے ذریعے لیپ ٹاپ اور اکاﺅنٹ میں سے انتہائی ذاتی نوعیت کا مواد اکٹھا کر لیا ہے۔ اور اس کے ذریعے وہ ریحام کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔ اس پر ریحام خان کا جواب تھا کہ میرے حساس مواد میں گفتگو اور ای میلز میرے اپنے شوہر کے ساتھ ہوں گی مگر میرے پاس جو مواد ہے اس میں عمران خان کے ساتھ اس کی بیوی نہیں ہے اس جواب کے بعد حمزہ عباسی کو چپ لگ گئی۔

ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے فجر کے وقت کا الارم لگایا ہوتا تھا، وہ چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کی عادی ہیں ایسے ہی ایک شب وہ جاگیںتو چیزیں ٹھیک کرتے ہوئے انہیں علم ہوا کہ خفیہ فون کہاں چھپا کر رکھا گیا ہے اور اس میں کیا کچھ ہے اس کے اسکرین شارٹس کی کلر تصاویر کتاب کا حصہ ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سیاست