مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والا پاکستان نہ تھا بلکہ۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے کے بعد بلا آخر حقیقت سامنے آ گئی

مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والا پاکستان نہ تھا بلکہ۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ ...
مسجد الحرام میں خودکشی کرنے والا پاکستان نہ تھا بلکہ۔۔ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کرنے کے بعد بلا آخر حقیقت سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے شہر مکہ میں اسلام کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام میں ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے جس کی شناخت سامنے آ گئی ہے وہ دراصل پاکستانی نہیں بلکہ فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ یہ شخص پاکستانی ہے اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھی کافی ہنگامہ برپا کیے رکھا تاہم اب حقیقت سامنے آ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے مکہ پولیس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ غیر ملکی شہری نے جمعے کی رات نو بج کر 20 منٹ پر مسجد الحرام کی چھت سے نیچے طواف کرنے کی جگہ پر کود کر خود کشی کی۔حکام کا کہنا ہے کہ نیچے گرنے سے اس شخص کی فوری موت واقع ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص نے جس مقام سے نیچے چھلانگ لگائی وہاں زائرین کو گرنے سے بچانے کے لیے حفاظتی باڑ نصب تھی۔

ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھا اور اس نے اسلام قبول کیا تھا۔

۔۔۔ویڈیو۔۔۔