عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی
عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ،ڈاکٹرعاصم اورشریک ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکر لی اور انہیں 12 جون سے 10 جولائی تک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔