غیر مرد کیساتھ دیکھ کر بھتیجا پھوپھی کو آشنا سمیت ساتھ لے گیا، کھیتوں سے نعشیں برآمد

غیر مرد کیساتھ دیکھ کر بھتیجا پھوپھی کو آشنا سمیت ساتھ لے گیا، کھیتوں سے ...
غیر مرد کیساتھ دیکھ کر بھتیجا پھوپھی کو آشنا سمیت ساتھ لے گیا، کھیتوں سے نعشیں برآمد

  

نارووال (ویب ڈیسک) غیر مرد کیساتھ باتیں کرتے دیکھ کر بھتیجا شادی شدہ پھوپھی کو مبینہ آشنا سمیت گاڑی میں بٹھا کر لے گیا، اگلے دن کھیتوں سے دونوں کی گولیوں سے چھلنی نعشیں برآمد ہوگئیں۔

تھانہ شاہ غریب پولیس کے مطابق 35 سالہ مقتولہ شکیلہ بی بی جو 5 بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے، موضع منڈی خیل کی رہائشی تھی اورتھانہ ندوکے کے علاقہ موضع سادھوکے میں اسکی شادی مقصود نامی شخص سے ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق گذشتہ شب مقتولہ شکیلہ بی بی کا بھتیجا عاطف عارف اپنے دوست کے ہمراہ موضع منڈی خیل سے سادھوکے عیدی دینے گیا تو شکیلہ بی بی کو مبینہ طور پر کسی غیر مرد کے ساتھ دیکھ کر دونوں کو اپنے کیری ڈبہ میں بٹھا کر لے گئے اور گذشتہ روز صبح کراراں والی پھاٹک کے قریب کھیتوں سے انکی نعشیں ملیں، دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

تھانہ شاہ غریب پولیس نے دونوں نعشوں کو تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو شکرگڑھ منتقل کردیا۔ قتل ہونے والے 25 سالہ نامعلوم نوجوان کا تعلق اوکاڑہ سے بتایا جاتا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /نارووال