A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے ڈیرے پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

سابق وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے ڈیرے پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

Jun 09, 2018 | 12:24:PM

بہاولپور (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے ڈیرے پر 3 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی  ۔ ایک شخص پاﺅں میں گولی لگنے سے زخمی اور  ایک ملزم پکڑا گیا جبکہ دوملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقہ ناکہ بندی کرلی۔

تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے چھوٹے بھائی سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل میاں سجادحسین پیرزادہ کے ڈیرے پر اپنے بھانجے اسد پیرزادہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار جس میں مبینہ طور پر تین مسلح افراد سوار تھے، کار سمیت ڈیرے کے اندر آگئے اور اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔ میاں سجاد حسین پیرزادہ نے بھاگ کر جان بچائی جبکہ ڈیرے پر آئے ہوئے بستی بلوچاں کا رہائشی اللہ رکھا بلوچ پاﺅں پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا، نامعلوم افراد کار پر سوار ہو کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، محافظوں نے مسلح افراد کی گاڑی کا تعاقب کیا۔

مظفر آباد بہاولپور روڈ کے قریب ایک ملزم غضنفر عرف سید نامی کو پکڑا گیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یادرہے کہ قومی اسمبلی کے آخؒری روز ریاض پیرزادہ نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے چیمبر میں جا کر انہیں بتایا تھا کہ انہیں سنگین دھمکیاں مل رہی ہیں۔

مزیدخبریں