میرے نام سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ سازش مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں، شیر کے نشان پر الیکشن لڑوں گی: نازیہ راحیل

میرے نام سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ سازش مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں، شیر کے نشان پر ...
میرے نام سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ سازش مسلم لیگ ن کی امیدوار ہوں، شیر کے نشان پر الیکشن لڑوں گی: نازیہ راحیل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ویب ڈیسک) امیدوار صوبائی اسمبلی نازیہ راحیل نے کہا ہے کہ میرے نام سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا جانا ایک سازش ہے, کچھ شر پسند عناصر ہیں جنہوں نے میرے اور میرے گروپ کے ساتھ یہ سازش کی ہے۔

 صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نازیہ راحیل کاکہناتھاکہ مشکل حالات ہوں یا اچھے حالات ہوں، میں ہر حال میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں، تھی اور رہوں گی۔ 2008میں 2013 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے کامیاب ہوئی اور صوبائی اسمبلی پنجاب کی ممبر بنی۔ میں مشکل وقت میں اپنی پارٹی کو چھوڑ کرکسی دوسری پارٹی میں جانا اپنی ذلت سمجھتی ہوں۔ میاں نوازشریف میرے قائد ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔ میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہوں اور شیر کے نشان سے ہی الیکشن لڑوں گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ٹوبہ ٹیک سنگھ