چین کے ساتھ تعلقات میں سی پیک بڑی رکاوٹ ہے: بھارت

چین کے ساتھ تعلقات میں سی پیک بڑی رکاوٹ ہے: بھارت
چین کے ساتھ تعلقات میں سی پیک بڑی رکاوٹ ہے: بھارت

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع نرملا سیتھا رامان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت سی پیک (پاک چین اقتصادی راہداری) پر اپنا مﺅقف تبدیل نہیں کرے گا۔ سی پیک بھارت اور چین کے تعلقات میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنائی میں چائنا سٹڈی سینٹر کی دسویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہیں دیکھتے۔ لیکن میں یہ بات برملا کہنا چاہتی ہیں کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی مخالفت جاری رکھیں گے۔

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت چین کی طرف سے ہمسایہ ممالک کو دی جانے والی امداد پر نظر رکھے ہوئے ہے اور ہم اس بات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ اس امداد کے بھارت کے لئے کیا خطرات ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فوج کا ہتھیاروں اور اسلحہ کے لئے اب چین پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی