شکست کا خوف ؟ مریم نواز نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ کرنے سے انکار کردیا، کہاں سے الیکشن لڑیں گی؟ خبر آگئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 125 (سابقہ این اے 120 ) سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ ملتوی کردیا ہے ، وہ اب این اے 127 سے میدان میں اتریں گی۔
گزشتہ دنوں کہا جارہا تھا کہ ن لیگ کی جانب سے خفیہ سروے کرایا گیا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریم نواز این اے 125 میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ نہیں کرپائیں گی اس لیے انہیں حلقہ تبدیل کرلینا چاہیے ۔ یہ خبر درست ثابت ہوئی اور مریم نواز نے مستقبل بینی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا حلقہ تبدیل کرلیاہے۔
سینئر صحافی منصور علی خان نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ مریم نواز اب این اے 125(سابقہ این اے 120 ) کی بجائے این اے 127 سے انتخابات میں حصہ لیں گی، خیال رہے کہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے پرویز ملک امیدوار تھے تاہم اب پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ کا مقابلہ مریم نواز خود کریں گی۔ این اے 125 میں پی ٹی آئی کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا مقابلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔