کیا علامہ اقبال کے پوتے نے میاں شریف کے پوتے سے ہار مان لی ؟ ولید اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

کیا علامہ اقبال کے پوتے نے میاں شریف کے پوتے سے ہار مان لی ؟ ولید اقبال کو پی ...
کیا علامہ اقبال کے پوتے نے میاں شریف کے پوتے سے ہار مان لی ؟ ولید اقبال کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ کیوں نہیں ملا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کی جانب سے علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال کو ٹکٹ نہ دیے جانے پر کارکنوں کی جانب سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ اقبال کے پوتے نے میاں شریف کے پوتے حمزہ شہباز کا مقابلہ کرنے سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ولید اقبال نے لاہور کے حلقے سے انتخاب لڑنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے انہیں ٹکٹ جاری کر دیا گیا تھا تاہم ٹکٹ جاری ہونے کے بعد ولید اقبال نے انتخاب لڑنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کے ولید اقبال نے حمزہ شہبازکے مقابلے میں انتخاب لڑنے سے معذرت کی ہے تاہم وہ لاہور کے صوبائی حلقے سے الیکشن لڑسکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (جمعہ کو) پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تھی جس میں ولید اقبال کا نام شامل نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر ولید اقبال کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید کی جارہی تھی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور