فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ مل گیا، این اے 72 سیالکوٹ سے میدان میں اتریں گی

فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ مل گیا، این اے 72 سیالکوٹ سے میدان میں اتریں گی
فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ مل گیا، این اے 72 سیالکوٹ سے میدان میں اتریں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فردوس عاشق اعوان کو باضابطہ طور پر ٹکٹ جاری کر دیا ہے اور وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 72 سیالکوٹ سے میدان میں اتریں گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔مسجد حرم الحرام میں خودکشی کرنے والے پاکستانی شخص کی چھلانگ لگاتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی، دیکھنے والوں کی خوف سے جان ہی نکل گئی، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا 

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کا ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا بلکہ ان کے ٹکٹ کے اعلان میں صرف تاخیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ابھی عمران خان نے انتخابی مہم اٹھانی ہے ، مسلم لیگ (ن) کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے حلقہ میں صوبائی اسمبلی کے ممبر کا فیصلہ نہیں ہو رہا جس کے باعث فردوس عاشق اعوان کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا اور ایم پی کے امیدوار کا فیصلہ ہونے کے بعد ہی قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /سیالکوٹ /لاہور