سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے سمیرا ملک کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سمیراملک کی کاغذات نامزدگی کی اجازت کیلئے فوری درخواست کی سماعت کی،عدالت نے سمیر املک کی نظرثانی کی درخواست منظور کر لی اور انہیں انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ فرانزک رپورٹ کے مطابق سمیر املک کی تصویراصلی ہے ،اب تو جانچ کیلئے سائنسی طریقے موجود ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ کسی خاتون پرجعلسازی کا دھبہ نہیں لگنے دیں گے۔

واضح رہے کہ درخواست گزار سمیراملک نے 2008 ءمیں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا اور2013 میں سپریم کورٹ نے بی اے کی ڈگری میں ردوبدل پر نااہل قراردیا تھا،ان کی نااہلی کا فیصلہ افتخار چودھری کے بنچ نے دیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /سندھ /کراچی