الیکشن کمیشن: سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن: سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن: سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عام انتخابات کی شفافیت پر ایک اور سوالیہ نشان لگ گیا۔ الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں کے اثاثوں کی تفصیلات اور نامزدگی فارم ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کا مو¿قف ہے کہ پارلیمنٹیرینز نے تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کیلئے قانون سازی نہیں ہونے دی، گزشتہ عام انتخابات میں نامزدگی فارم عوام کے سامنے رکھے گئے تھے، ایسا قانون نہیں تھا مگر الیکشن کمیشن نے آئینی اختیارات استعمال کئے تھے جبکہ ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ تفصیلات عوام سے چھپانے سے انتخابی عمل کی شفافیت متاثر ہو گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...