حسن عسکری کی وزیر اعلی ٰہائوس میں رہائش ،پروٹوکول سے معذرت

حسن عسکری کی وزیر اعلی ٰہائوس میں رہائش ،پروٹوکول سے معذرت
حسن عسکری کی وزیر اعلی ٰہائوس میں رہائش ،پروٹوکول سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ حسن عسکری نے پہلے روز ہی بڑے فیصلے کر لیے۔ وزیر اعلی ٰہائوس 7 کلب میں رہائش اختیار نہ کرتے ہوئے اپنی رہائشگاہ میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ غیر ضروری اخراجات اور پروٹوکول سے بھی انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نے حلف اٹھاتے ہی چند اہم فیصلے کیے۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے وزیر اعلیٰ ہائوس 7 کلب میں سرکاری رہائش اختیار کرنے سے معذرت کر لی اور کہا کہ میں اپنی رہائشگاہ میں ہی رہوں گا جبکہ حلف اٹھانے کے بعد کم سے کم سکیورٹی رکھنے کا بھی فیصلہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ تمام تر اضافی سکیورٹی کو واپس بھیج دیا جائے ، ساتھ ساتھ غیر ضروری اخراجات اور پروٹوکول سے بھی انکار کر دیا۔