عظیم باکسر محمد علی مرحوم کو معافی دینے پر غور کررہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

عظیم باکسر محمد علی مرحوم کو معافی دینے پر غور کررہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ
عظیم باکسر محمد علی مرحوم کو معافی دینے پر غور کررہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ویتنام جنگ کے دوران فوجی ملازمت سے انکا رکرنے والے عظیم باکسر محمد علی کو بعداز موت معافی دینے پر غور کررہا ہوں۔

وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باکسر محمد علی کو ملٹری سروس اختیار نہ کرنے پر 1967ءمیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم اپیل کرنے پر سپریم کورٹ نے 1971ءمیں یہ سزا ختم کردی تھی۔ یاد رہے کہ باکسر محمد علی 2016ءمیں فوت ہوگئے تھے۔