نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ہوگی

نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ہوگی
نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا اور انگد بیدی کی ولیمہ تقریب جولائی میں ممبئی میں ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نیہا دھوپیا اور اداکار انگد بیدی 10 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اس سلسلے میں اداکار انگد بیدی کا کہنا ہے کہ وہ اور نیہا امید کر رہے ہیں کہ وہ اپنے بالی وڈ دوستوں اور دوستوں کے لئے جولائی کے پہلے ہفتے میں ولمیہ تقریب ہو گی۔

انہوں نے مہمانوں کی لسٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ولیمہ تقریب میں ان کے تمام قریبی دوست شرکت کریں لیکن وہ اس وقت شہر میں نہیں ہیں، ان کے دوست اشیش نہرا، اداکار امیتابھ بچن، سلمان خان بھی اپنی فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

مزید :

تفریح -