میرا ٹکٹ فائنل ہے جلد اعلان ہوگا: فردوس عاشق اعوان

میرا ٹکٹ فائنل ہے جلد اعلان ہوگا: فردوس عاشق اعوان
میرا ٹکٹ فائنل ہے جلد اعلان ہوگا: فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک)رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ میرا ٹکٹ فائنل ہے ،میرے نیچے حلقوں کا مسئلہ ہے۔ عمران خان کی شکر گزار ہوں، میرے ساتھ ہی نہیں ہوا بلکہ 40 فیصد حلقوں کے ٹکٹ ابھی التوا کا شکارہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کا مجھے کوئی مسئلہ نہیں، پارٹی نے براہ راست انتخاب کیلئے خواتین کا پانچ فیصد کوٹہ بھی رکھا ہے۔ میں اپنے حلقے اور پارٹی کی ضرورت ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر جماعت کے اندر ٹکٹوں کیلئے منڈیاں لگی ہوئی ہیں۔