عمرہ کے نام پر رقم بٹورنے والا خاندان گرفتار، 50 لاکھ برآمد

عمرہ کے نام پر رقم بٹورنے والا خاندان گرفتار، 50 لاکھ برآمد
عمرہ کے نام پر رقم بٹورنے والا خاندان گرفتار، 50 لاکھ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے سو سے زائد افراد کو عمرہ کروانے کا جھانسہ دے کر ان سے ایک کروڑ روپے ہتھیانے والے خاندان کو گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق داروغہ والا میں الفلاح ٹورز اینڈ ٹریولز کے بارے میں متعدد افراد نے شکایات کیں، ملزمان نے ماہ رمضان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیسے اور پاسپورٹ لینے کے بعد ٹریول ایجنسی ہی بند کر دی، ٹریول ایجنسی کے مالک طیب کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش پتہ چلا کہ ملزمان کا پورا خاندان اس فراڈ میں ملوث تھا، جس کے بعد خاندان کے تمام افراد کو حراست میں لے لیاگیا جن میں طیب ، فدا شاہ، علی نقی ، آسیہ مجاہد، مہک فاطمہ اور سائرہ فدا شامل ہیں۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم برآمد کر لی گئی۔